کینو کے چھلکوں کے 9 استعمالات

کینو کے چھلکے کا پاؤڈر کرشماتی پاؤڈر ہے کیونکہ اس کے استعمال سے جلد میں قدرتی چمک اور تازگی پیدا ہوتی ہے ۔ کینوکے چھلکے کا پاؤڈر گھر میں تیار کرکے محفوظ کرنا بہت آسان ہے جب کینو کا موسم آئے آپ اس کو بنا کر رکھ لیں اور ساراسال استعمال کرسکتے ہیں ۔
کینو کے چھلکے کے بے شمار فائدے جن کو ہم نہیں جانتے ۔

کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بنانا :
کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بنانا مشکل نہیں ہے ۔ آپ جب بھی کینو کھائیں تو اس کے چھلکے محفوظ کرلیں اور اسے دو سے تین دن تک دھوپ میں رکھیں یہاں تک کہ خشک ہوکر سخت ہوجائیں ۔ اب ان کو گرینڈ کرلیں کہ پاؤڈر بن جائے اور اس پاؤڈر کو کسی بوتل میں محفوظ کرلیں ۔

رنگ گورا کرنے کے لیے :
کینو کے چھلکے کے پاؤڈر کو دھی میں مکس کرکے چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے سکرب کریں پھر پندرہ منٹ بعد دھولیں ۔ یہ جلد سے چکنائی کم کرکے رنگت نکھارتا ہے ۔ کیا آپ کے چہرے پر چھائیاں یا کسی قسم کے نشانات ہیں ؟ تو کینو کا چھلکا آپ کے لئے فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں قدرتی طور پر بلیچ کی خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔

چکنی جلدکاعلاج :
اگر آپ کی جلد چکنی ہے اور مسام کھلے ہیں یا چہرے پر داغ دھبے اور دانے ہیں ان سب مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بہت مفید ہے ۔ پاؤڈر کو انڈے کی سفیدی اور لیموں کا رس چند قطرے میں مکس کرکے پندرہ منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں ۔ ہفتے میں ایک بار استعمال فائدہ مند ہے ۔

دانے ختم کرنے کے لئے
جب چہرے پر گندگی کی وجہ سے مسامات بند ہوجائیں تو دانے بن جاتے ہیں جو چہرے کی ساری خوبصورتی کو ماند کردیتے ہیں۔ ان دانوں کو ختم کرنے کے لیے کینو کے چھلکے کا پاؤڈر بہت مفید ہے کیونکہ وہ جلد کی گہرائی تک صفا کرتا ہے ۔ کینو کے چھلکے کے پاؤڈر میں پانی ملا کر پیسٹ بنالیں اور اسے پورے چہرے پر لیپ کرلیں پھر پندرہ منٹ بعد دھولیں ۔ا س سے ناصرف دانے ختم ہوں گے بلکہ چہرے سے چکنائی کو ختم کرنے میں بھی مددملے گی ۔

چہرے سے کیل ختم کرنا :
چہرے سے کیل مہاسے ختم کرنے کا آسان اور سادہ طریقہ یہ ہے کہ چہرے پر کینو کی چھال سے بنا ماسک لگائیں ۔ ایک سادہ ماسک بنانے کے لئے ایک حصہ دھی میں دو حصے کینو کے چھلکے کاپاؤڈر ملا کر گاڑھی پیسٹ بنالیں ۔ انگلیوں کو گولائی میں حرکت دیتے ہوئے نرمی سے چہرے پر لگالیں اور پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ اس سے نا صرف قدرتی طور پر اور بغیر درد کے کیل نکل جائیں گے بلکہ چہرے کی اچھے طریقے سے صفائی بھی ہوجائے گی۔

چہرے کو تروتازہ رکھنے کے لیے :
کینو کے چھلکے کا پاؤڈر اور دودھ برابر مقدار میں مکس کرکے ہموار پیسٹ بنالیں اور اس فیس ماسک کو بیس منٹ کے لیے چہرے پر لگالیں ۔ نیم گرم پانی کی مدد سے ہلکے ہاتھوں سے اُتار دیں ۔ اس کے استعمال سے آپ اپنی جلد کو تروتازہ محسوس کریں گے ۔

دانتوں کو سفید کرنا
کینو کے چھلکے کا پاؤڈر دانتوں سے پیلے دھبے ختم کرکے ان کو سفید کرنے کا آسان اور سستا ذریعہ ہے ۔ آپ پاؤدر کا پیسٹ بنا کر یا پاؤڈر کو دانتوں پر ملیں ، روزانہ کے استعمال سے دانت سفید ہوجائیں گے ۔

بڑھتی عمر کے لیے :
کینو کے چھلکے کا پاؤڈر اور ہلدی میں پانی مکس کرکے استعمال کرنے سے بڑھتی عمر کے اثرات کم ہوتے ہیں ۔ جلد کی صفائی ہوتی ہے اور یہ داغ دھبوں کو بھی ختم کرتا ہے ۔

جسمانی سوزش :
اگر جسم پر کوئی کیڑا کاٹ جائے یا کسی قسم کی سوزش ہوجائے تو زہریلا اثر ختم کرنے میں بھی کینو کا چھلکا بہترین ہے ۔

جسمانی تھکاوٹ دور کرنا :
غسل کرتے ہوئے اگر پانی میں کینو کے چھلکے ڈال لئے جائیں تو ان کی خوشبو جسمانی تھکاوٹ دور کرکے جلد کو تازگی اور فرحت کا احساس دیتی ہے ۔

Yet you have been disposing orange peels. But after reading this article you would repent why didn't you know this before. Today, we are going to tell you some exclusive orange peel benefits for skin, hair, teeth and anti aging. KFoods will guide you how to make orange peel powder and its further uses for beauty and skin care.

Orange peels can be used in many different ways. You can make its powder, its tea and also without any process. Read ahead and discover its wonders for you.

Orange Peel Benefits Urdu

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Orange Peel Benefits Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Orange Peel Benefits Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Beauty and Skin Care  |   7 Comments   |   64489 Views   |   20 Mar 2017
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 October 2024)

powder kasy bny ga plz ya btadyn pura tariqa ok reply ma intazr karoga.

  • sabir shah, karachi

Niceee post

  • shoukat abbas, kot mubarak

Love Kfood recipes. Easy to follow and prepare.

  • Zaineb Masood, Lahore

Fiza from jhang bhout asan hai phala orange ke peel nakal la aur un ko halka wash kar la aur dhoop ma khushk kara kuch din ka baad wo dry ho jaya gai aur un ko mixture grander ma Grand kar la bass ho gaia ap ka orange peel ready ab is ko kişi box ma band kar ka 1 year tak rakh la

  • Zoha Ashraf , Makkah

kaisa kahredo ghar pa nhi bnta mjh sa

  • faiza, jhang

kino chilke ka powder hakim ki shop pe bhi mil jata hai lekin ap ghar pe bhi bana sakte hain. I prefer to grind oranges peel myself using a grinder.

  • Kashee,

kino powder bana banaya bhi mil jata hai pansari ki dukan par. agar ap ko ghar pe banane me dushwari hai to bana banaya purchase kar lain.

  • Atika Amir,

کینو کے چھلکوں کے 9 استعمالات

کینو کے چھلکوں کے 9 استعمالات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کینو کے چھلکوں کے 9 استعمالات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔