نومبر میں پیدا ہونے زیادہ تر لوگ منفرد خصوصیات رکھتے ہیں۔ اس مہینے پیدا ہونے والے زیادہ تر افراد برج عقرب کے حامل ہوتے ہیں جبکہ نومبر کے آخر میں پیدا ہونے برج قوس کے اندر آتے ہیں۔ یہ ویسے تو ٹھنڈا مہینہ ہوتا ہے لیکن اس ماہ پیدا ہونے والے افراد مزاج میں بالکل ٹھنڈے نہیں ہوتے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو اس مہینے ہیدا ہونے والے افراد کی شخصیت میں چھپے چند رازوں کے بارے میں بتائیں گے۔
ذباتی اور غصیلے
کچھ عرصہ پہلے ملکہ حسن کا تاج پہننے والی ایشوریا رائے کی ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انھیں سوالوں کے جواب میں طنز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ صرف ایشوریا ہی نہیں بلکہ نومبر میں پیدا ہونے والے افراد انتہا کے جذباتی، غصیلے اور طنزیہ مزاج رکھتے ہیں۔
دولت اور شہرت

اپنی نمایاں اور چھا جانے والی شخصیت کی وجہ سے انھیں نظر انداز کرنا آسان نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ اگرچہ نومبر میں پیدا ہونے والے لوگ محنتی ہوتے ہیں لیکن عام لوگوں کی نسبت ذرا جلدی کامیاب ہوجاتے ہیں۔
مخلص
منہ پھٹ اور غصے کے تیز ہونے کے باوجود نومبر میں پیدا ہونے والوں کا دل کافی صاف ہوتا ہے۔ اگر کوئی ان کا دل جیتنے میں کامیاب ہوجائے تو یہ بھی خلوص کی انتہا پر چلے جاتے ہیں۔ ان سے رشتہ بنا کر ٹوٹ جانے کا خوف نہیں ہوتا۔