کَف اور کالر سے ضدی داغ نکالنا مشکل ہیں؟ تو جانیئے بنا برش استعمال کئے آٹو میٹک واشنگ مشین سے شرٹس کے کف اور کالر صاف کرنے کا آسان طریقہ

جن خواتین کے بچے اسکول اور شوہر حضرات آفس جاتے ہیں ان کے لیئے بچوں کے یونیفارم اور مردوں کی شرٹس کے کالر اور کف صاف کرنا آسان کام نہیں ہے، اکثر خواتین گھر میں آٹو میٹک مشین ہونے کے باوجود ان داغوں کو نکالنے کیلیئے ہر دوسرے دن کپڑوں کو برش سے رگڑ رگڑ کے دھوتی ہیں اور ایسا کرنے سے ان کی رونق بہت جلد چلی جاتی ہے۔

آج کل کافی لوگوں کے پاس گھر میں آٹو میٹک مشین ہوتی ہے لیکن انھیں اسے استعمال کرنے کا صحیح طریقہ معلوم نہیں ہوتا نہ ہی وہ اسکے فنکشنز سے پوری طرح فائدہ اٹھا پاتے ہیں، تو آج ہم ایسی ہی خواتین کو بتائیں گے کہ آٹو میٹک مشین سے وہ کیسے کالر اور کف کے ضدی داغ نکال سکتی ہیں وہ بھی بنا برش استعمال کئے۔

کپڑے ڈالنا:

سب سے پہلے آٹو میٹک واشنگ مشین میں سفید کپڑے ڈالیں اسکے بعد اپنے حساب سے سرف شامل کریں جتنا آپ کو درکار ہے کپڑوں کیلیئے، اب ایک موزے میں کپڑے دھونے والے صابن کی ٹکی کو باندھ کر واشنگ مشین میں کپڑوں کے ساتھ ڈال دیں۔

آٹو میٹک مشین کی سیٹنگ:

آپ نے دیکھا ہوگا آٹو میٹک مشین کے اوپر کافی سارے آپشنز اور فنکشنز لکھے ہوتے ہیں، تو اب انکی سیٹنگ کرتے ہیں
۔ واشنگ ٹائپ آپ ہیوی پہ کریں
۔ پانی کا لیول 6 پہ رکھیں
۔ واشنگ کا دورانیہ (ٹائم) 18 پہ رکھیں
۔ رِنس ٹائم (کھنگالنا) 2، اور اسپِن ٹائم بھی 2 پہ رکھیں
۔ اب مشین کو اسٹارٹ کریں اور 5 منٹ تک چلنے دیں، اسکے بعد مشین کو روک دیں اور کپڑوں کو اندر ہی بھیگنے دیں۔ 15 منٹ بعد مشین کو دوبارہ اسٹارٹ کریں اور وقت پورا ہونے تک چلنے دیں۔
۔ اس طریقہ کار پر عمل کرنے کے بعد آپ خود دیکھیں گی کہ کف اور کالر پر لگے ضدی داغ کیسے آسانی سے صاف ہوگئے ہیں وہ بھی بنا کپڑوں کو برش سے رگڑے۔

Cuff And Collar Ke Daag Kaise Nikale

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Cuff And Collar Ke Daag Kaise Nikale and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cuff And Collar Ke Daag Kaise Nikale to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahid  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3194 Views   |   19 Sep 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shahid is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahid is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

کَف اور کالر سے ضدی داغ نکالنا مشکل ہیں؟ تو جانیئے بنا برش استعمال کئے آٹو میٹک واشنگ مشین سے شرٹس کے کف اور کالر صاف کرنے کا آسان طریقہ

کَف اور کالر سے ضدی داغ نکالنا مشکل ہیں؟ تو جانیئے بنا برش استعمال کئے آٹو میٹک واشنگ مشین سے شرٹس کے کف اور کالر صاف کرنے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کَف اور کالر سے ضدی داغ نکالنا مشکل ہیں؟ تو جانیئے بنا برش استعمال کئے آٹو میٹک واشنگ مشین سے شرٹس کے کف اور کالر صاف کرنے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔