ہرے دھنیے کے استعمال سے خوبصورتی کے ایسے 4 راز۔۔۔ جو کریں آپ کی جلد پر ایسا اثر کہ ہر نظر ٹھہر جائے، جانیں کس طرح ہرے دھنیے کے استعمال سے آپ اپنی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں

چہرے پر دانے ہوں یا دھبے، بلیک ہیڈز ہوں یا جھائیاں، اور آپ کی جِلد خشک ہو یا آئلی جان لیں کہ ہر طرح کی جلد والوں کے لئے ہرا دھنیا اپنے اندر کتنے جادوئی کمالات رکھتا ہے۔
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بریانی یا دیگر کھانوں کے اوپر سجاوٹ کے لئے ڈالا جانے والا ہرا ہرا دھنیا کتنا کارآمد ہے؟ اس کی خوشبو اس قدر بھینی اور تیز ہوتی ہے کہ یہ جس چیز میں استعمال کیا جائےب اسے مہکا دیتا ہے، اس کی خوصوصیات کا سب سے اہم جُز یہ ہے کہ یہ اینٹی سیپٹک اور ڈِس اِنفیکٹنٹ ہے۔

ہرے دھنیے کے استعمال سے آپ کی جلد میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اگر آپ اس ہرب یعنی ہرے دھنیے کا استعمال جاری رکھیں تو یہ آپ کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے کس قدر اہم ثابت ہو سکتا ہے۔
• ہرے دھنیے میں اینٹی آکسیڈنٹ، بیٹا کیروٹین اور وٹامن سی شامل ہوتا ہے جو آپ کی جلد کو نرم و ملائم بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں موجود سیلز کو آکسیڈیٹو اسٹریس سے نکال کر نکھارتا ہے۔
• اس کے استعمال سے آپ کے چہرے کے سیلز متحرک ہو جاتے ہیں اور یوں یہ اینٹی ایجنگ کا کام بھی کرتا ہے۔
• یہ اسکن میں خون کی روانی کو تیز کرتا ہے جس سے چہرے کی جِلد پر لچک اور چمک آتی ہے۔
• آپ کی جلد آئلی ہو یا ڈرائی آپ روزانہ صبح نہار مُنہ اگر ہرا دھنیا چبائیں تو اس سے آپ کی ڈل
اسکن پھر سے جاگ اُٹھے گی، چہرے کی چمک لوٹ آئے گی داغ دانے دھبے جھائیاں سب سے ہی نجات مل جائے گی۔ • اس کے استعمال سے ہونٹ بھی گلابی ہوں گے۔
ہرے دھنیے سے چہرے پر لگانے کے لئے 4 مختلف ماسک تیار کریں

• ہرا دھنیا اور ایلوویرا

اگر تازے ہرے دھنیے کو پیس کر ایلوویرا میں مِلا کر چہرے پر لگایا جائے تو اس سے جھائیاں دور ہوں گی اور فائن لائنز ختم ہو جائیں گی۔

• ہرا دھنیا اور لیموں کا رس

اگر ہرے دھنیے کو پیس کر اس میں لیموں کو شامل کر کے چہرے پر ماسک لگایا جائے تو اس سے بلیک ہیڈ ختم ہوں گے اور داغ دھبے دانے دور ہو جائیں گے۔

• ہرے دھنیے، دہی اور شہد کا ماسک

اگر ہرا دھنیا پیس کر اس میں دہی اور شہد کا ایک ایک چمچ ملا کر پیسٹ بنایا جائے اور اس ماسک کو چہرے پر لگائیں تو اس سے جِلد کے سیلز پُر سکون ہوں گے، اس کے استعمال سے چمک اُٹھے گا اور نرم وملائم جِلد ملے گی۔

ہرے دھنیے کے استعمال سے صحت کے فوائد:

• یہ اینٹی فنگس پراپرٹی کا حامل ہے، یعنی جسم میں اگر کہیں بھی فنگس ہو یا ہونے والی ہو تو یہ اسے روکتا ہے۔
• ہرے دھنیے میں موجود اینٹی مائیکروبیل ایلیمنٹ ایگزیمہ کا علاج بھی ممکن ہے۔
• ہرا دھنیا کھانے سے سینے کی جلن دور ہوتی ہے ساتھ ہی جسم کے کسی بھی حصے پر اگر جلن ہو رہی ہو تو اس کو پیس کر لگانے سے راحت ملتی ہے۔

Green Coriander Beauty Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Green Coriander Beauty Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Green Coriander Beauty Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4156 Views   |   10 Apr 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

ہرے دھنیے کے استعمال سے خوبصورتی کے ایسے 4 راز۔۔۔ جو کریں آپ کی جلد پر ایسا اثر کہ ہر نظر ٹھہر جائے، جانیں کس طرح ہرے دھنیے کے استعمال سے آپ اپنی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں

ہرے دھنیے کے استعمال سے خوبصورتی کے ایسے 4 راز۔۔۔ جو کریں آپ کی جلد پر ایسا اثر کہ ہر نظر ٹھہر جائے، جانیں کس طرح ہرے دھنیے کے استعمال سے آپ اپنی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہرے دھنیے کے استعمال سے خوبصورتی کے ایسے 4 راز۔۔۔ جو کریں آپ کی جلد پر ایسا اثر کہ ہر نظر ٹھہر جائے، جانیں کس طرح ہرے دھنیے کے استعمال سے آپ اپنی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔