کٹکی کیا ہے اور ماہرین اس کے استعمال کا مشورہ کیوں دیتے ہیں؟ جانیئے وہ معلومات جو کر دے آپ کی کئی مشکلات آسان

ہماری جدید طرزِ زندگی میں جڑی بوٹیوں کا استعمال ہمیں کئی قسم کے مسائل اور پریشانیوں سے چھٹکارہ دِلا سکتی ہیں خاص طور پر صحت سے جڑے مسائل، کیونکہ جڑی بوٹیاں ہمیں بہت سی خطرناک بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
اس ہی طرح کٹکی ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جو پہاڑی علاقوں میں پائی جاتی ہے یہ ایک نایاب جڑی بوٹی ہے جس کو گھریلو نسخوں میں استعمال کیا جاتا ہے اور ماہرین اس کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

کٹکی کے صحت پر فوائد

بخار ستے نجات کی قدرتی دوا

جب بھی ہم بخار میں مبتلا ہوتے ہیں تو سب سے پہلے ہمارا کام یہی ہوتا ہے کہ ہم بخار کو کم کرنے کے لئے دوا لیتے ہیں تاکہ جسم کا درجہ حرارت نارمل ہو جائے، کٹکی بھی اس گولی کی طرح کام کرتے ہوئے بخار کو کم کرنے میں فوری علاج کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے، اس کے لئے کٹکی کو پانی میں اُبال کر یا پھر پسی ہوئی کٹکی کو نیم گرم پانی میں شامل کر کے استعمال کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ آپ اس کے پاؤڈر کو گھی میں ملا کر بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

سانس کے مسائل دور کرے

کٹکی میں اینٹی انفلامیٹری خصوصیات موجود ہوتی ہیں اس کے استعمال سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا نہیں ہوتا یہ سانس سے جڑے مسائل کو ختم کر کے سانس لینے کے عمل میں آسانی پیدا کرتی ہے اس کا استعمال دمے کے مریضوں کے لئے بھی بےحد فائدے مند ہے اس کے استعمال سے قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور یہ ناک کے انفیکشن کو دور کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔

زخم خشک کرے

ہلدی کی طرح کٹکی بھی بےشمار اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے یہ جسم پر موجود زخم کو خشک کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتی ہے، اس کے استعمال سے انفیکشن کا خاتمہ کرنا ممکن ہے یہ خارش دور کرنے کے لئے بھی مفید ہے اس کے استعمال سے جلد سے جڑے کئی مسائل حل کئے جاتے ہیں۔

جگر کے لئے مفید

کٹکی ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جس کے بےشمار فوائد ہیں مگر اس کے فوائد میں سب سے اہم اور بہترین یہ ہے کہ کٹکی جگر کے لئے بےحد فائدے مند ہے اور جگر سے جڑے مسائل سے نمٹنے کے لئے بےحد مفید ہے یہ پتے کے عدم توازن اور اس کے مسائل کو دور کرتا ہے، کٹکی میں ایک اہم انزائم بھی پایا جاتا ہے جسے 'کٹکن' یا 'پکرولیو' کے نام سے جانا جاتا ہے جو زیادہ مقدار میں جگر کے افعال کو یقینی بناتا ہے، زہریلے مادوں کو صاف کرتا ہے اور خراب جراثیموں سے کی افزائش کو محدود کرتا ہے جو کہ آپ کی جسمانی کارکردگی کو متاثر کر سکتے ہیں۔

وزن میں کمی

اگر آپ اپنے بڑھتے وزن سے پریشان ہیں اور اس سے نجات چاہتے ہیں تو کٹکی سے کے استعمال سے بہترین اور کچھ نہیں ہو سکتا ہے کٹکی کا استعمال نظامِ ہاضمہ بہتر کرتا ہے اس میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے یہ گیسٹرک مسائل کو دور کر کے میٹابولزم میں اضافہ کرتا ہے اور جسم کی اضافی چربی کو کم کرتا ہے کٹکی کا باقاعدہ استعمال، صحیح خوراک اور ورزش کے ساتھ وزن کم کیا جا سکتا ہے اس کے پانی میں اُبال کر قہوہ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Kutki Herb Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kutki Herb Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kutki Herb Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   10201 Views   |   16 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 November 2024)

کٹکی کیا ہے اور ماہرین اس کے استعمال کا مشورہ کیوں دیتے ہیں؟ جانیئے وہ معلومات جو کر دے آپ کی کئی مشکلات آسان

کٹکی کیا ہے اور ماہرین اس کے استعمال کا مشورہ کیوں دیتے ہیں؟ جانیئے وہ معلومات جو کر دے آپ کی کئی مشکلات آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کٹکی کیا ہے اور ماہرین اس کے استعمال کا مشورہ کیوں دیتے ہیں؟ جانیئے وہ معلومات جو کر دے آپ کی کئی مشکلات آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔