ایسے دوست کے بچھڑنے کا غم بہت ہے.. معین اختر نے انتقال سے پہلے بشریٰ انصاری سے کیا کہا تھا؟

"زندگی میں کچھ ایسے دوست بن جاتے ہیں جن کے بچھڑنے کا غم، سگے رشتوں سے بچھڑنے کے غم سے کم نہیں ہوتا. جب بھی ان کی یاد آتی ہے دل اداس ہوجاتا ہے. ایسے ہی ایک دوست معین اختر بھی تھے. آج ان کی برسی کے دن بے ساختہ ان کی یاد آئی اور ان کے ساتھ گزرا ہوا خوبصورت وقت، شرارتیں ڈانٹ ڈپٹ سب باتیں یاد آرہی ہیں"

یہ کہنا ہے لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری کا جنھوں نے اپنے حالیہ وی لوگ میں پاکستان کے مشہور مزاحیہ فنکار معین اختر کے بارے میں گفتگو کی.

بشریٰ کا کہنا تھا کہ انھوں نے اور معین اختر نے ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی کے علاوہ اسٹیج پر بھی کافی عرصے ساتھ کام کیا ہے اس کے علاوہ وہ دونوں پپٹ شو بھی کیا کرتے تھے۔

بشریٰ انصاری نے مزید بتایا کہ انتقال سے ایک مہینہ پہلے انھوں نے معین اختر کو 23 مارچ کے پروگرام میں معین کو دیکھا تو وہ کافی کمزور نظر آرہے تھے. مجھ سے رہا نہیں گیا اور میں نے خیریت پوچھنے کےئے فون کیا تو معین اختر نے مجھے ٹال کر کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں. اس کے ایک مہینے بعد ہی اپریل میں اس کے انتقال کی خبر آگئی۔

بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا کہ ان کے مرحوم دوست معین اختردل کی بیماری کے علاوہ بھی کئی بیماریوں کا شکار تھے لیکن کبھی ذکر نہیں کرتے تھے. بلکہ آخری وقت تک وہ اپنے کام میں مگن رہے۔

Bushra Ansari Remembering Moeen Akhtar

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bushra Ansari Remembering Moeen Akhtar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bushra Ansari Remembering Moeen Akhtar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1331 Views   |   23 Apr 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ایسے دوست کے بچھڑنے کا غم بہت ہے.. معین اختر نے انتقال سے پہلے بشریٰ انصاری سے کیا کہا تھا؟

ایسے دوست کے بچھڑنے کا غم بہت ہے.. معین اختر نے انتقال سے پہلے بشریٰ انصاری سے کیا کہا تھا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایسے دوست کے بچھڑنے کا غم بہت ہے.. معین اختر نے انتقال سے پہلے بشریٰ انصاری سے کیا کہا تھا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔