Barish Ki Bimari Ka Ilaj in Urdu

آج کل ملک بھر میں مون سون کی بارشیں جاری ہیں، کہیں بوندا باندی تو کہیں رم جھم اور کہیں تو بارش سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
بارش کے موسم میں کئی بیماریوں کے وائرس پھیل جاتے ہیں، جو کئی دن تک جاری رہتے ہیں، اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا گھر اس وائرس میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

بارش کے موسم میں زیادہ تر بچے جلد ہی بیمار ہوجاتے ہیں، کیوں کہ ان کا مدافعتی نظام قدرے کمزور ہوتا ہے۔

بارش کے بعد زیادہ تر دیکھا گیا ہے کہ بچوں کو قے اور موشن ہوجاتے ہیں، جو وائرس کی صورت اختیار کرکے دیگر اہل خانہ کو بھی جکڑ لیتے ہیں۔

تاہم ماہرین صحت کے مطابق اگر بارش کے دوران وٹامن سی سے بھرپور پھل کھائیں جائیں تو کئی بیماریوں اور وائرسز سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

اکانامکس ٹائمز میں شائع رپوٹ کے مطابق انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلورو کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ وٹامن سی سے بھرپور پھل نہ صرف انسانی ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں، بلکہ ان میں آلودگی سے پیدا ہونے والے وائرسز اور بیکٹریاز کو بھی ختم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ بارشوں کے دوران بیمار ہونے والے زیادہ تر افراد نزلہ زکام، جلد اور چہرے پر زخم جیسے نشانات سمیت موشن اور قے جیسی بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں، جنہیں وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایسے افراد اگر بارش کے سیزن میں یومیہ کم سے کم 500 ملی گرام وٹامن سی استعمال کریں تو وائرسز اور بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
ساتھ ہی ماہرین نے تجویز دی کہ بارش کے موسم میں کسی بھی انفیکشن میں مبتلا ہونے والے شخص کو ایک ہزار ملی گرام سے زائد وٹامن سی استعمال نہیں کرنا چاہیے، ورنہ سائیڈ افیکٹ ہوسکتے ہیں۔
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنس کے مطابق مون سون کی بارش کے دوران پورے خطے میں پیدا ہونے والے انفیکشنز, وائرسز میں تبدیل ہوکر زیادہ افراد کو مبتلا کرتے ہیں، اس لیے وٹامن سی سے بھرپور پھل استعمال کرنے چاہیے۔

ماہرین نے کسی مخصوص پھل کی تجویز نہیں دی، صرف یہ بتایا ہے کہ وٹامن سی سے بھرپور پھل بارش سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

وٹامن سی سے بھرپور کچھ پھل
کیلا
گاجر
آڑو
پائن ایپل
سنترہ
لیموں
چیریز، اسٹرابیری
گرے فروٹ، کیوی اور آم وغیرہ

Nowadays, monsoon rain is going on all over Pakistan. From small drizzle to heavy rain and even flood situations, rain is taking place everywhere across the country.

During the rainy season, we are more vulnerable to different kinds of viruses which remain for days. These viruses are infectious and gradually affect everyone in home.

As kids are weaker, viruses catch them soon.

Here we are telling you how you can protect yourself with viruses in rainy weather (barish ki bimari ka ilaj in Urdu).

Tags: Vitamin C Ke Fruit Vitamin C Fruits Barish Mein Bimariyon Se Hifazat

Barish Ki Bimari Ka Ilaj Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Barish Ki Bimari Ka Ilaj Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Barish Ki Bimari Ka Ilaj Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5624 Views   |   27 Jul 2017
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Barish Ki Bimari Ka Ilaj in Urdu

Barish Ki Bimari Ka Ilaj in Urdu ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Barish Ki Bimari Ka Ilaj in Urdu سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔