نمک دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اشیاء میں سے ایک ہے اور کھانے کا ذائقہ اس کے بغیر اچھا نہیں لگتا۔ یہ بہت مہنگا تو نہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کھانے میں شامل کرنے سے ہٹ کر بھی اسے مختلف طریقوں سے استعمال کرکے زندگی کو آسان بنایا جاسکتا ہے؟ جی ہاں واقعی اس کے ایسے متعدد فوائد ہیں جو ہوسکتا ہے آپ کو معلوم بھی نہ ہو۔ یہاں آپ ڈان نیوز کے توسط سے نمک کے چند حیران کن طریقہ کار جان سکیں گے۔
مچھروں کے کاٹنے سے ہونے والی جلن سے ریلیف
اگر مچھر کے کاٹنے سے جلن ہورہی ہے تو اپنی انگلی کی پور کو پانی سے نم کریں اور نمک میں ڈبو دیں، اب اس مکسچر کو متاثرہ حصے میں رگڑیں، آپ کو ریلیف محسوس ہونے لگے گا۔
تانبے کی اشیاء کو جگمگائیں
تانبے کے برتنوں کی چمک بحال کرنا چاہتے ہیں؟ تو نمک کو سرکے اور آٹے میں مکس کریں یا اسے لیموں کے عرق میں شامل کرکے برتنوں پر رگڑیں۔
تیل کی چھینٹوں کو روکیں
فرائنگ پین میں کسی چیز جیسے مچھلی کو تلنے سے پہلے کچھ مقدار میں نمک کو چھڑک دیں، اس سے گرم تیل کی چھینٹیں مچھلی کو فرائنگ پین میں ڈالنے پر اچھلیں گی نہیں۔
جوتوں کی بو دور کریں
اگر جوتوں میں بدبو پیدا ہوگئی ہے تو اسے دور کرنے کے لیے کپڑے میں نمک بھر کر لپیٹ لیں، اور کچھ گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ بو غائب ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ آپ جوتوں کے اندر نمک چھڑک دیں اور پھر جوتوں کو ہلائیں، اس کے بعد نمک کو نکال دیں۔
چیونٹیوں سے نجات
چیونٹیوں سے نجات کے لیے نمک اور پانی کو 1:4 کے تناسب سے بوتل میں ملائیں، اس سلوشن کو ہر اس جگہ چھڑک دیں جہاں چیونٹیوں کی بھرمار ہو یا بس نمک ہی متاثرہ حصے پر چھڑک دیں، وہ بھی کارآمد ہوتا ہے۔
سبزیوں اور پھلوں کو براﺅن سے بچائیں
پھل اور سبزیاں کٹ جانے کے بعد جلد براﺅن ہوجاتی ہیں، اس سے بچنے کے لیے ایک برتن میں کھارا پانی بھر کر پھل یا سبزی کو اس میں ڈبو دیں۔
لہسن اور پیاز کی بو ہاتھوں سے دور کریں
لہسن اور پیاز کاٹنے پر ہاتھوں میں بو بس جاتی ہے، تاہم اس کا حل کافی آسان ہے، اپنے ہاتھوں کو گیلا کریں اور نمک کی کچھ مقدار کو کسی سپاٹ جگہ پر چھڑک کر اپنے ہاتھ اس سے رگڑیں اور پھر دھولیں۔
ائیر فریشنر بنائیں
اس مقصد کے لیے آدھے سے ایک کپ نمک اور بیس سے تیس قطرے کسی خوشبودار تیل یا گلاب کی پتیاں چاہیے ہوں گی۔ اب یہ اشیاء کسی برتن یا جار میں ڈالیں اور چھوڑ دیں، اس سے گھر میں ایک بھینی مہک پھیل جائے گی۔
اچانک بھڑکنے والی آگ کو بجھائیں
یہ طریقہ کار عام طور پر چولہے کے اچانک بھڑکنے سے پیدا ہونے والے شعلوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، ان شعلوں پر نمک چھڑک دیں جس سے آکسیجن کی روانی کٹ جائے گی اور شعلے بجھ جائیں گے۔
استری کی صفائی
اگر استری کے نیچے کوئی کپڑا جل کر چپک گیا ہے تو استری کو تیز ترین درجہ حرارت پر چلائیں اور ایک بھورے پیپر کے ٹکڑے پر نمک چھڑک کر گرم استری اس پر چلائیں۔
سنک کی صفائی
لیموں کے عرق اور نمک کو ملا کر ایک پیسٹ بنائیں اور اس سے اسٹین لیس اسٹٰل کو چمکائیں، یہ پیسٹ کیمیکل کلینرز سے بھی زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Namak Ke Deegar Istemalat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Namak Ke Deegar Istemalat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.