دلہن موٹی ہو تو سب باتیں بناتے ہیں ۔۔ 1 مہینے بعد اگر آپ کی بھی شادی ہونے والی ہے تو اپنے وزن کو کم کرنے کا یہ طریقہ بس آپ کے لئے ہے

عام طور پر شادی کا دن ہر عورت کی زندگی کا یادگار ترین دن ہوتا ہے ۔ ہر لڑکی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ یہ اس کی زندگی کا یاد گار ترین دن ہو اور اس دن وہ سب سے زیادہ اچھی لگے جس کے لیۓ وہ بہترین ترین لباس کا انتخاب بھی کرتی ہے لیکن صرف اچھا لباس آپ کو خوبصورت نہیں بنا سکتا بلکہ اس کے لیۓ یہ بھی ضروری ہے کہ دلہن جب اس لباس کو پہنے تو وہ بھی اس پر سوٹ کرۓ عام طور پر موٹے لوگوں کی جسم کی ساخت کے سبب اچھے سے اچھا لباس بھی اپنی خوبصورتی کھو بیٹھتا ہے لہذا دلہن بننے سے قبل وزن کا کم ہونا بہت ضروری ہے

شادی سے قبل بنائيں ڈائٹ پلان

عام طور پر اکثر لڑکیاں شادی کے اہم دن سے قبل وزن کم کرنے کے لیۓ ڈائٹنگ کا سہارا لیتی ہیں لیکن شدید ڈائٹنگ کے سبب ان کے اندر کمزوری ہو جاتی ہے جس سے ان کا چہرہ اپنی قدرتی چمک دمک کھو بیٹھتا ہے لہذا آج ہم آپ کو ایسا ڈائٹ پلان بتائيں گے جس سے نہ صرف وزن کم ہو گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ چہرے کی قدرتی رونق بھی بحال رہتی ہے

1: ناریل کا پانی روزانہ پیئيں

دن بھر میں کسی نہ کسی وقت ایک ناریل کا پانی ضرورت پیئيں ۔ ایک جانب تو یہ وزن کی کمی میں معاون ثابت ہوتا ہے اور دوسری جانب اس سے جلد کی چمک دمک بھی بحال ہوتی ہے

2: میٹھے مشروبات کے بجاۓ سادہ پانی

ڈائٹنگ کنے والے افراد کو جب کمزوری محسوس ہوتی ہے تو وہ مختلف قسم کے جوسز اور مشروبات کا استعمال اس سوچ کے ساتھ کیا جاتا ہے کہ اس سے وزن نہیں بڑھے گا لیکن یہ خام خیالی ہے زيادہ میٹھے کے استعمال وزن کم کرنے کے بجاۓ اس کو بڑھانے کا سبب بنتا ہے اس وجہ سے زيادہ سے زيادہ پانی پیئيں

3: سفید کے بجاۓ بھورے کا انتخاب کریں

چاہے چاول کھانا ہوں یا روٹی دونوں صورتوں میں سفید کے بجاۓ بھورے یا براؤن کا انتخاب کریں براون چاول اور چکی کے آٹے کی روٹی وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے

4: کھانا گھر کا پکا ہوا ہی کھائيں

باہر کا کھانا ایک جانب تو صحت کے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نہیں ہوتے اس کے ساتھ ساتھ ان میں جن اجزا کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ وزن کو بڑھانے کا سبب بن سکتی ہیں اس وجہ سے اپنے ڈائٹ پلان پر عمل کرتے ہوۓ جو بھی کھائيں بس گھر کا بنا ہوا کھائيں

5: پھلوں کا استعمال زيادہ کریں

پھلوں کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ وہ قدرتی تحفہ ہیں جو کہ بہت سارے فوائد کا حامل ہوتے ہیں ۔ ان کے استعمال سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے ۔ اس میں موجود اجزا جسم کی اہم ضروریات کو پورا کر سکتا ہے اور چکنائی نہ ہونےکے سبب وزن میں اضافے کا بھی سبب نہیں بنتے

6: کم کھائيں بار بار کھائيں

ایک وقت میں پیٹ بھر کر کھانا کھانے سے وزن میں اضافے کے امکانات زيادہ ہوتے ہیں اس وجہ سے ماہرین غذائيت یہ مشورہ دیتے ہیں کہ دن کے تین وقت کے کھانے کو چھوٹے چھوٹے پورشن میں تقسیم کر دیں تین کے بجاۓ چھ وقت کھائيں لیکن کھانے کی مقدار کم کر دیں اس سے پیٹ بھی بھرا رہے گا اور کمزوری بھی نہیں ہو گی اور وزن بھی کم ہو گا

7: ناشتہ بہترین اور ڈنر کم ترین

ماہرین غذائیت کی یہ تجویز ہوتی ہے کہ اپنے ناشتے کو متوازن اورغذائيت سے بھر پور اجزا کی صورت میں کریں اس میں کیلشیم ، پروٹین اور دیگر اجزا کی موجودگی بہم ہونی چاہیے لیکن رات کے کھانے کو کم ترین اور آسان ترین رکھیں ایسا اس لیۓ کیا جاتا ہے کہ رات کے کھانے کے بعد تو سو جانا ہوتا ہے اس وجہ سے اس کھانے کو کم رکھیں تاکہ وزن میں اضافہ نہ ہو

8: صحت مند اسنیکس کا استعمال کریں

کھانے کے درمیانی وقفے میں اسنیکس اگر غیر صحت مند ہوں تو اس سے وزن کم کرنے کی ساری کوششوں پر پانی پھر جاتا ہے ۔ اس وجہ سے جب بھی ہلکی پھلکی بھوک لگے تو اس وقت ایسے اسنیکس کا استعمال کریں جو کہ صحت مند ہوں اس میں خشک میوہ جات اور بھنے چنے بہترین اسنیکس میں شمار ہوتے ہیں امید ہے ان تمام چیزوں کا چیال کر کے آپ اپنا اچھا سا ڈائٹ پلان بنا لیں تاکہ نہ صرف وزن کم ہو بلکہ صحت بھی برقرار رکھے

Dulhan Ka Wazan Kam Karne Ka Tarika

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dulhan Ka Wazan Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dulhan Ka Wazan Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   3704 Views   |   10 Aug 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2024)

دلہن موٹی ہو تو سب باتیں بناتے ہیں ۔۔ 1 مہینے بعد اگر آپ کی بھی شادی ہونے والی ہے تو اپنے وزن کو کم کرنے کا یہ طریقہ بس آپ کے لئے ہے

دلہن موٹی ہو تو سب باتیں بناتے ہیں ۔۔ 1 مہینے بعد اگر آپ کی بھی شادی ہونے والی ہے تو اپنے وزن کو کم کرنے کا یہ طریقہ بس آپ کے لئے ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دلہن موٹی ہو تو سب باتیں بناتے ہیں ۔۔ 1 مہینے بعد اگر آپ کی بھی شادی ہونے والی ہے تو اپنے وزن کو کم کرنے کا یہ طریقہ بس آپ کے لئے ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔