کیا آپ کی بھی ہڈیاں کمزور ہیں اور روزانہ کیلشیئم کی دوائیں استعمال کرتے ہیں؟ تو جانیئے 5 ایسے پھل جو ہڈیوں کو مضبوط بنائیں اور بچائیں آپ کے ڈھیروں روپے

بچے ہوں یا بڑے، آج کل جوانی میں بھی ہڈیوں کی کمزوری کی شکایت بڑھنے لگی ہے، تھوڑی سی چہل قدمی کیا کرلیں ٹانگیں اور گٹھنے اتنے درد کرنے لگ جاتے ہیں کہ لیٹنے میں بھی تکلیف ہونے لگتی ہے اور سیڑھیاں چڑھیں تو جیسے جان نکل جاتی ہے، یہ تمام مسائل ہر گھر میں ہی ہوتے ہیں، ایک وقت تھا جب کہ گھر کے بُزرگوں کے لئے ہڈیوں کی مضبوطی کی دوائیں اور مختلف کیلشیئم کے انجیکشنز لگواتے تھے مگر اب تو چھوٹے بچوں کو بھی لگوائے جاتے ہیں، کیلشیئم سپلیمنٹس خریدے جاتے ہیں۔
اگر آپ بھی ان مہنگی دواؤں کے خرچے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ صحیح وقت ہے کہ خود کے لئے اور اپنے گھر والوں کے لئے پھلوں کا انتخاب کریں خود بھی کھائیں، ان کو بھی کھلائیں۔ کے-فوڈ میں جانیئے کہ کون سے وہ 5 پھل ہیں جن کا استعمال آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔

٭ سیب:

سیب میں وٹامن سی، ڈی، کیلشیئم اور کولیجن پایا جاتا ہے جو کہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور سیڑھیاں چڑھتے وقت ہونے والے درد سے بچاتا ہے۔ سیب کا ملک شیک ہڈیوں کے لئے کسی مہنگے سپلیمنٹ سے کم نہیں ہے۔

٭ آلو بُخارا:

آلو بخارے ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور یہ ہڈیوں کو ریڈی ایشن سے تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں، ان کو آپ سلاد کے طور پر بھی استعمال کریں یہ بہترین کیلشیئم انفلوئنسر ہوتے ہیں۔

٭ پپیتا:

پپیتا گوشت گلانے کے علاوہ کھانے میں بھی استعمال رکھیں یہ کھانے سے جسم کو بہت بہترین فوائد حاصل ہوتے۔ اس مین وٹامن سی، اے اور فائبرز سمیت پروٹین پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں کے فلوئیڈ اور ان کی ساخت کو مضبوطی فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ بس صبح نہارمنہ نہ کھائیں، اس کے علاوہ جس طرح چاہیں پپیتے کو کھائیں۔

٭ اسٹرابیری:

اسٹرابیری میں وٹامن اے، کے، پوٹاشیئم، مینگنیز اور کیلشیئم بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جو آپ کو جسمانی تھکن سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ چلتے پھرتے اسٹرابیری کھائیں، مہنگی دواؤں سے جان چھڑائیں۔

٭ نارنگی:

نارنگی جو ہاضمے کے لئے بہترین سمجھا جاتا ہے وہ آپ کی ہڈیوں کے لئے بھی بہت بہترین اور کارآمد پھل ہے، اس کا جوس روزانہ صبح نہارمنہ نہ صرف آپ کے جسم وک مضبوط بناتا ہے بلکہ ہڈیوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Hadiyon Ko Mazboot Banane Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hadiyon Ko Mazboot Banane Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hadiyon Ko Mazboot Banane Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14211 Views   |   30 Mar 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

کیا آپ کی بھی ہڈیاں کمزور ہیں اور روزانہ کیلشیئم کی دوائیں استعمال کرتے ہیں؟ تو جانیئے 5 ایسے پھل جو ہڈیوں کو مضبوط بنائیں اور بچائیں آپ کے ڈھیروں روپے

کیا آپ کی بھی ہڈیاں کمزور ہیں اور روزانہ کیلشیئم کی دوائیں استعمال کرتے ہیں؟ تو جانیئے 5 ایسے پھل جو ہڈیوں کو مضبوط بنائیں اور بچائیں آپ کے ڈھیروں روپے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کی بھی ہڈیاں کمزور ہیں اور روزانہ کیلشیئم کی دوائیں استعمال کرتے ہیں؟ تو جانیئے 5 ایسے پھل جو ہڈیوں کو مضبوط بنائیں اور بچائیں آپ کے ڈھیروں روپے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔