اکثر ہمارے منہ میں چھالے نکل آتے ہیں، مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ چھالے نکلنے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟ جانیں وجوہات اور چھالوں کا علاج

منہ میں چھالے نکل جائیں تو کھانا پینا مشکل ہو جاتا ہے کبھی تو چھالے اتنے تکلیف دہ ہوتے ہیں کہ بولنے میں بھی تکلیف دیتے ہیں، منہ کے نرم پٹھوں پر بننے والے یہ چھالے جہاں مرچ مصالحے والی غذا کھانے کے سبب درد ٓدیتے ہیں وہیں دانتوں کی صفائی بھی مشکل ہو جاتی ہے لیکن کیا ہم نے کبھی یہ سوچا ہے کہ ہم ایسی کونسی غلطی کر رہے ہوتے ہیں کہ ہمیں چھالے نکلتے ہیں۔
ظاہر ہے کہ ہمارے کھانے پینے میں ہی ہم ایسی کوئی غلطی کر رہے ہوں گے جو چھالوں کا سبب بن رہی ہو گی لیکن وہ کونسی غلطیاں ہیں اور چھالوں کے نکلنے کی کیا وجوہات ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
نیویارک یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق چھالے کسی بھی عمر کے افراد کو ہو سکتے ہیں اور چھالے اکثر بخار میں یا پھر کسی وائرس میں مبتلا ہونے ہر نکلتے ہیں۔
ان چھالوں کی تاحال کوئی تو سامنے نہیں آئی مگر یہی مانا جاتا ہے کہ دانتوں کو رگڑ کر برش کرنے، مرچ مصالحے والے کھانے کھانے، پیٹ کی گرمی اور معدے کی گرمی کی وجہ سے منہ میں چھالے نکلتے ہیں۔

چھالوں کا علاج کریں:

مندرجہ ذیل طریقوں سے چھالوں کا گھر میں علاج ممکن ہے۔

• ٹی بیگز

چائے میں ایک ایسا جُز پایا جاتا ہے جس سے منہ کے چھالوں میں آرام آتا ہے، اور چائے میں ایسے بھی کئی جُز ہوتے ہیں جو درد اور تکلیف میں کمی کا سبب بنتے ہیں اس لئے استعمال شدہ ٹی بیگ کو اگر 5 منٹ تک چھالوں پر لگایا جائے یہ ٹھیک ہوں گے اور درد میں آرام آئے گا۔

• نمکین پانی

نمک چھالوں میں موجود بیکٹیریا کا خاتمہ کر سکتا ہے، پانی میں نمک ملا کر اس سے کلیاں کریں اور پانی میں نمک ملا کر ٹشو کی مدد سے چھالوں پر یہ محلول لگائیں تو یہ ٹھیک ہو جائیں گے۔

• بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا تیزابیت کو ختم کرنے کے لئے مفید ہے، اور اس تیزابیت کے خاتمے کے باعث منہ میں چھالے بھی نہیں نکلتے، جبکہ بیکنگ سوڈا چھالوں کے بیکٹیریا کا بھی خاتمہ کرتا ہے، منہ کے چھالے ختم کرنے کے لئے ایک ایک کپ گرم پانی میں آدھا چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر اس سے کلیاں کریں چھالے فوری ٹھیک ہوں گے۔

• ایلوویرا

ایلووریرا جیل کے اتنے فوائد ہیں کہ اسے جادوئی پودا کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، ایلوویرا جیل کو چھالوں پر لگانے سے ان کی سوزش اور تکلیف دور ہو گی اور یہ جلد ختم ہوں گے، اس عمل کو دن میں 2 سے 3 بار دہرائیں۔

• وٹامن ای

وٹامن ای میں انفیکشن سے تحفظ فراہم کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں ایک وٹامن ای کا کیپسول کاٹ کر چھالوں پر لگا لیا جائے تو اس کا یہ تیل چھالے پر ایک حفاظتی تہہ بنا دے گا جو اسے انفیکشن سےمحفوظ رکھے گا اور جلد ٹھیک کر دے گا۔

Moun Ke Chalon Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Moun Ke Chalon Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Moun Ke Chalon Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13070 Views   |   29 Apr 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 December 2024)

اکثر ہمارے منہ میں چھالے نکل آتے ہیں، مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ چھالے نکلنے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟ جانیں وجوہات اور چھالوں کا علاج

اکثر ہمارے منہ میں چھالے نکل آتے ہیں، مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ چھالے نکلنے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟ جانیں وجوہات اور چھالوں کا علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اکثر ہمارے منہ میں چھالے نکل آتے ہیں، مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ چھالے نکلنے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟ جانیں وجوہات اور چھالوں کا علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔