روز مرغی نہیں پک سکتی لیکن ذائقہ تو آسکتا ہے.. جھٹ پٹ چکن کیوبز بنانے کا طریقہ جو عام کھانے کو بھی مرغ کی لذت دے

ہر روز مرغی نہیں پک سکتی لیکن ہر کھانے میں مرغی کا ذائقہ ضرور پیدا کیا جاسکتا ہے. اس آرٹیکل میں ہم آپ کو چکن کیوبز بنانے کا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ ہر کھانے کو لاجواب ذائقہ دے سکتے ہیں.

اس کے لیے چاہیے تیل = 2 بے چمچ، مرغی = آدھا کلو (کیوبز میں کٹی ہوئی)، پیاز = 1 عدد (چھوٹی اور کٹی ہوئی)، ٹماٹر = 1 عدد (چھوٹا اور کٹا ہوا)، شملہ مرچ = 1 عدد کٹی ہوئی، ادرک لہسن کے ٹکڑے = 1 چمچ، بند گوبھی = کٹی ہوئی 2 چمچ، ہرا دھنیا = تھوڑا سا کٹا ہوا، گاجر = 1 عدد = چھوٹی اور کٹی ہوئی، دار چینی پاؤڈر = 1 چوتھائی کھانے کا چمچ، نمک = آدھا کھانے کا چمچ، کالی مرچ پاؤڈر = آدھا کھانے کا چمچ، پسی سرخ مرچ = آدھا کھانے کا چمچ، ہلدی = 1 چوتھائی کھانے کا چمچ، میدہ = آدھا کھانے کا چمچ، پانی = 2 پیالی

سب سے پہلے دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر مرغی کو ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔ اب سے میں پیاز، ٹماٹر، گاجر، شملہ مرچ، ادرک لہسن اور بند گوبھی ڈال کر بھونیں۔ اچھی طرح بھوننے کے بعد ایک پیالی پانی ڈال کر دیگچی کا ڈھکن 15 منٹ کے لئے بند کردیں تاکہ تمام اجزاء گل جائیں۔

جب سارا پانی خشک ہوجائے تو اس میں سارے مصالحے ڈال دیں اور 3 منٹ تک بھونیں۔ اب ایک چمچ پانی ملا کر تھوڑا سا بھونیں اور پھر چولہا بند کر کے مرغی کو ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔ اس آمیزے پر کٹا ہوا ہرا دھنیا بھی ڈال دیں

جب آمیزہ ٹھنڈا ہوجائے تو اسے چوپر میں ڈال کر پیس لیں۔ اب یہ مکس ہو کر نرم سا آمیزہ بن چکا ہوگا جسے کسی ٹرے میں نکالیں اور پھر کاٹ کر یا تو کیوبز کی ٹرے میں جما دیں یا ہر پلاسٹک کے ڈسپوزیبل بیگز میں رکھ دیں اور فریز کر لیں۔ یہ چکن کیوبز آپ کی دال کو تو قورمے کا ذائقہ اور خوشبو عطا کریں گے ہی بلکہ سردی میں صرف ایک کیوب سے جھٹ پٹ صحت بخش اور لذیذ یخنی بھی بنائی جاسکتی ہے۔

Chicken Cubes Bananay Ka Tarika

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Chicken Cubes Bananay Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chicken Cubes Bananay Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   7798 Views   |   19 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

روز مرغی نہیں پک سکتی لیکن ذائقہ تو آسکتا ہے.. جھٹ پٹ چکن کیوبز بنانے کا طریقہ جو عام کھانے کو بھی مرغ کی لذت دے

روز مرغی نہیں پک سکتی لیکن ذائقہ تو آسکتا ہے.. جھٹ پٹ چکن کیوبز بنانے کا طریقہ جو عام کھانے کو بھی مرغ کی لذت دے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روز مرغی نہیں پک سکتی لیکن ذائقہ تو آسکتا ہے.. جھٹ پٹ چکن کیوبز بنانے کا طریقہ جو عام کھانے کو بھی مرغ کی لذت دے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔