بیٹے کو نماز پڑھنا سکھا رہی ہیں ۔۔ مشہور کھلاڑی بچوں کو مذہبی تعلیم کیسے دے رہے ہیں؟ دیکھیے

کھلاڑی بھی اپنے بچوں اور نجی زندگی میں مذہبی لگاؤ کی وجہ سے توجہ حاصل کر لیتے ہیں، ایسے ہی چند کھلاڑیوں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔
جو کہ ہو سکتا ہے آپ کے لیے بھی حیرت کا باعث بنیں۔

محمد رضوان:

محمد رضوان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں چرچے میں رہنے والے کھلاڑی تھے جنہیں پاکستانی قوم نے بے حد سراہا، رضوان اس وقت دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئے جب وہ میچ سے ایک دن پہلے تک آئی سی یو میں تھے لیکن میچ کی خاطر اگلے ہی روز گراؤنڈ میں تھے۔

محمد رضوان ہمت اور حوصلہ چھوڑتے نہیں ہیں، چاہے کرکٹ میدان ہو یا پھر دینی تعلیم۔ اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد رضوان کرکٹ کے متوالوں کے درمیان موجود ہیں، جبکہ اسی دوران وہ پشتو زبان میں دعوت تبلیغ دے رہے ہیں۔ اگرچہ وہ پشتو زبان کا استعمال کر رہے ہیں، جو کہ بہت سے سننے والوں کو سمجھ نہ آئے مگر ان کی تبلیغ میں کُن فیا کُن کا لفظ ضرور استعمال ہوا جو کہ واضح طور پر اللہ کی تعریف کو اجاگر کر رہا ہے، اسی طرح انہوں نے اذان کا بھی ذکر کیا۔

ثانیہ مرزا:

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک دونوں کا تعلق اگرچہ دو مختلف سماجوں سے ہیں جن کے طور طریقے کچھ حد تک مختلف ہیں مگر دینی لحاظ سے دونوں ملک ایک ہی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ اپنے بیٹے کو نماز پڑھانا سکھا رہی ہیں اور دعا کے لیے عاجزی اور انکساری کے ساتھ ہاتھ اٹھانا بھی سکھا رہی ہیں۔ ثانیہ بیٹے کو مسنون دعائیں بھی یاد کراتی ہیں۔

شاہد آفریدی:

شاہد آفریدی کرکٹ کے میدان میں جس طرح کھل کر کھیلتے ہیں، اسی طرح وہ حقیقی زندگی میں بھی کھل کر بیٹیوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ مگر کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں جن پر وہ ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں شاہد نے بتایا کہ ایک مرتبہ میں نے گھر کا ٹی وی توڑ دیا تھا، وجہ بتاتے ہوئے بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ اہلیہ کو کئی بار کہا تھا کہ بھارتی ڈرامے بچیوں کے ساتھ نہ دیکھا کریں، کیونکہ اس میں وہ اپنی ثقافت کو اجاگر کر رہے ہوتے ہیں۔

بیٹی کو ایک مرتبہ بھارتی ڈرامے دیکھتے ہوئے پایا تھا، جس میں اداکارہ پوجا کر رہی تھی، اسی وجہ سے میں نے غصہ میں آ کر ٹی وی ہی توڑ دیا تھا۔ شاہد آفریدی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی تعلیم سے بھی بیٹیوں کو روشناس کرا رہے ہیں، جبکہ انہیں جو عمل پسند نہیں لگتا اس کا اظہار بے جھجک کر دیتے ہیں۔

Bete Ko Namaz Parhna Sikha Rahi Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bete Ko Namaz Parhna Sikha Rahi Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bete Ko Namaz Parhna Sikha Rahi Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2007 Views   |   10 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 October 2024)

بیٹے کو نماز پڑھنا سکھا رہی ہیں ۔۔ مشہور کھلاڑی بچوں کو مذہبی تعلیم کیسے دے رہے ہیں؟ دیکھیے

بیٹے کو نماز پڑھنا سکھا رہی ہیں ۔۔ مشہور کھلاڑی بچوں کو مذہبی تعلیم کیسے دے رہے ہیں؟ دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹے کو نماز پڑھنا سکھا رہی ہیں ۔۔ مشہور کھلاڑی بچوں کو مذہبی تعلیم کیسے دے رہے ہیں؟ دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔