رشتے زہریلے ہوجائیں تو۔۔ دوسری شادی کرنے والے محب مرزا کا شادی شدہ زندگی سے متعلق نیا مشورہ

محب مرزا ایک بہترین اداکار ہیں اور ان دنوں وہ ڈرامہ 'جفا' میں حسن کے طور پر زبردست اداکاری کر کے مداحوں کے دل جیت رہے ہیں۔

اس ڈرامے میں وہ ایک پریشان حال شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے ماضی نے اس کی شخصیت کو تشکیل دیا ہے اور وہ اب اپنی بیوی زارا (ماورا) کے ساتھ ایک انتہائی برے رشتے میں رہ رہے ہیں۔

محب نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، "حسن کے کردار سے معاشرے کو سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ارد گرد موجود تقریباً ہر شخص کسی نہ کسی پریشانی یا پھر ماضی کے صدمے میں مبتلا ہوتا ہے جس کی وجہ سے اسکی شخصیت ایک خاص انداز میں ڈھل جاتی ہے۔"

"اسی طرح حسن کا کردار ظاہر کرتا ہے کہ آپ کی صورتحال اور ایسے رویئے کو سمجھنا ضروری ہے اور ناظرین اس بارے میں بات کر رہے ہیں کہ اسے کس طرح تھراپی کی ضرورت ہے اور یہی وہ سامعین تک پہنچانا چاہتے تھے۔"

محب اپنی حقیقی زندگی میں طلاق سے گزر چکے ہیں اور انہیں دوبارہ پیار ملا ہے۔

وہ اس بارے میں بہت کھل کر بات کرتے ہیں کہ کسی شخص کو زندگی میں کیسے آگے بڑھنا چاہئے اور اب وہ زارا جیسے لوگوں کو مشورہ دے رہے ہیں جو ایسے حالات میں پھنسے ہوئے ہیں۔

محب نے کہنا تھا کہ، "اگر آپ کے رشتے میں صورتحال انتہائی زہریلی (ٹاکسک) ہو گئی ہے تو لوگوں کو اس سے نکل کر آگے بڑھنا چاہیے۔ اپنے آپ کو ایسے زہریلے رشتے میں پھنسانے کے لیے کوئی دباؤ کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ، "ہم طلاق کو پروموٹ نہیں کررہے ہیں۔ ہم یہ پروموٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ اگر صورتحال بہت خراب ہوگئی ہے تو اس سے صرف بیماری ہوگی۔ مستقل دباؤ میں ہوں گے تو سائنسی طور پر ثابت ہے کہ آپ اپنے جسم کے کسی نہ کسی حصے میں کوئی نہ کوئی بیماری لگا لیں گے۔ تو اتنی کڑواہٹ اور زہر کسی کو بھی نہیں پالنا چاہیے۔"

Mohib Mirza On Toxic Relationship

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mohib Mirza On Toxic Relationship and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mohib Mirza On Toxic Relationship to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1125 Views   |   03 Sep 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

رشتے زہریلے ہوجائیں تو۔۔ دوسری شادی کرنے والے محب مرزا کا شادی شدہ زندگی سے متعلق نیا مشورہ

رشتے زہریلے ہوجائیں تو۔۔ دوسری شادی کرنے والے محب مرزا کا شادی شدہ زندگی سے متعلق نیا مشورہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رشتے زہریلے ہوجائیں تو۔۔ دوسری شادی کرنے والے محب مرزا کا شادی شدہ زندگی سے متعلق نیا مشورہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔