یہ چھوٹا اے سی کولر کتنی دیر کمرہ ٹھنڈا رکھ سکتا ہے؟ جانیں اس کی قیمت

آج کل سوشل میڈیا پر منی اے سی کولر کے کئی اشتہار سامنے آتے ہیں. اس آرٹیکل میں ہم اسی کے بارے میں بات کریں گے اور آپ کو اس کے استعمال کا صحیح طریقہ اور قیمت کے بارے میں آگاہ کریں گے.

سب سے پہلے آپ کو یہ بتا دیں کہ منی اے سی کولر چارج ایبل ہر گز نہیں ہے نا ہی اس میں کوئی بیٹری لگتی ہے بلکہ یہ براہ راست سوئچ یا پاور بینک سے کنیکٹ کر کے چلایا جاتا ہے. اس میں زیادہ سے زیادہ 3 گھنٹے کا ٹائمر دیا ہوتا ہے البتہ بغیر ٹائمر کے جتنی دیر چلانا چاہیں منی اے سی کولر چلے گا.

منی اے سی کولر کو چلانے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کے اوپر دیے گئے حصے میں پانی ڈال دیں اور چاہیں تو برف کے کیوبس بھی ڈال دیں تاکہ زیادہ ٹھنڈی ہوا آسکے. یہ کولر نمی والی ہوا دیتا ہے.

اس منی اے سی کولر کے سامنے کی جانب 4 سے 5 بٹن دیے گئے ہوتے ہیں جس میں سے ایک اس کے پنکھے کی اسپیڈ طے کرتا ہے اور ایک ٹارچ آن یا آف کرتا ہے. باقی بٹنز بھی مختلف فیچرز کے لئے دیے گئے ہوتے ہیں.

منی اے سی کولر کے درمیانے حصے میں ایک ڈبیا سی موجود ہوتی ہے جس میں کوئی خوشبو وغیرہ بھری جاسکتی ہے. یہ کمرے میں ہوا دینے کے ساتھ کمرے کو خوشبودار رکھنے میں مدد کرتی ہے.

مختلف یوٹیوبرز کے ریویوز کے مطابق منی اے سی کولر اگرچہ کمرے کو اے سی جتنا ٹھنڈا تو نہیں کرتا لیکن اس کی ہوا ایک یا دو لوگوں کے لئے کافی ہوتی ہے. ایسے لوگ جو شدید گرمی میں اے سی خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے ان کے لئے منی اے سی کولر فائدہ مند ہے کیونکہ یہ زیادہ بجلی بھی نہیں لیتا.

منی اے سی کولر کی قیمت کم سے کم 2000 سے شروع ہوتی ہے اور 3000 میں یہ آن لائن بھی بآسانی مل جاتا ہے.

Mini Ac Cooler Usage And Price

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mini Ac Cooler Usage And Price and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mini Ac Cooler Usage And Price to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1012 Views   |   25 Jul 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

یہ چھوٹا اے سی کولر کتنی دیر کمرہ ٹھنڈا رکھ سکتا ہے؟ جانیں اس کی قیمت

یہ چھوٹا اے سی کولر کتنی دیر کمرہ ٹھنڈا رکھ سکتا ہے؟ جانیں اس کی قیمت ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ چھوٹا اے سی کولر کتنی دیر کمرہ ٹھنڈا رکھ سکتا ہے؟ جانیں اس کی قیمت سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔