Eid ul Adha Se Pehle Eid Ki Tayari

Bakra Eid Ki Tayarian

عید قربان کی آمد آمد ہے جہاں گھر کی دیگر چیزوں کی صفائی ستھرائی کاخیال رکھا جا تا ہے اسی طرح اس عید پر فریج ، کچن کے تمام جملہ اشیاء کی صفائی کی جاتی ہے۔ درج ذیل میں آپ کی آسانی کے لیے کچھ آزمودہ ٹپس شیئر کی جارہی ہیں تاکہ کچن میں استعمال ہونے والی اشیاء کی صفائی کے وقت آپ کو زیادہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

ریفریجریٹر :
فریج، ڈیپ فریزر کو ڈی فراسٹ کرکے ایک اسفنج کو سرف اور سوڈا ملے پانی میں ڈبوکر اس سے اندر باہر سے خوب اچھی طرح صاف کریں، پھر صاف کپڑے سے خشک کریں اور آدھے گھنٹے تک دروازے کو کھلا رکھیں۔ اب ایک کٹوری میں کھانے والا میٹھا سوڈا ڈال کر فریج والے خانے میں رکھ دیں اور فریج کو اسٹارٹ کردیں۔ یہ کام عید قرباں سے کم از کم چار دن قبل کریں۔

مکسر:
گرائنڈر کو استعمال سے قبل سوائے مشین کے تمام اجزا کو گرم پانی میں آدھا گھنٹہ رکھیں پانی میں نمک، سوڈا اور چٹکی بھر سرف شامل کردیں پھر اسفنج سے صاف کریں اور دھوکر خشک کرلیں اور کچھ بھی پیسنے سے پہلے اس میں پہلے نمک پیسیں تاکہ فائن ہوجائے۔

چھری، کانٹوں، کڑھائی، فرائی پین، روسٹنگ پین :
چھری، کانٹوں، کڑھائی، فرائی پین، روسٹنگ پین غرضیکہ لوہے اور اسٹیل کی چیزوں کو دھوکر مکمل خشک کرکے رکھیں۔ لوہے کی کڑھائی اور پین وغیرہ کو راکھ اور دھان کا کھردرا اور سوکھا ہوا بھوسا لے کر اس سے اچھی طرح مانجھیں اور دھوکر خشک کرکے اس پر سرسوں کا یا میٹھا تیل لگاکر اخبار میں یا کسی بھی کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں۔ استعمال کرتے وقت نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اسٹیل کے چھری کانٹے دھوکر ٹشو پیپر یابراؤن پیپر میں لپیٹ کر رکھیں۔

تانبے کے برتن :
٭ تانبے کے برتنوں کو نمک، سرکہ ملا کر صاف کریں۔ برتن خوب صاف ہوجائیں گے، عید قرباں کے موقع پر عموماً ان برتنوں کو استعمال کیا جاتا ہے لہٰذا استعمال سے پہلے اور بعد میں ان کی صفائی اور حفاظت ضروری ہے۔

نان اسٹیک اور دیگر برتنوں کی صفائی :
نان اسٹیک اور دیگر برتنوں کی صفائی کو صاف کرنے کے لئے پانی میں چوتھائی کپ شرکہ شامل کرکے برتنوں پر پانچ سے دس منٹ کے لیے لگا کر چھوڑ دیں ، تھوڑی دیر بعد صاف کرلیں ۔
عید قرباں پر بہت سی چیزیں مٹی کی ہانڈی میں بھی بنائی جاتی ہیں کیوںکہ اس میں پکے سالن کا جو مزاہے وہ کسی اور برتن میں نہیں۔ اگر آپ نے حال ہی میں مٹی کی ہانڈی خریدی ہے تو اسے استعمال سے قبل کم از کم دو دن اور دو راتوں کے لیے پانی سے بھرے برتن میں پانی بھر کر چھوڑدیں پھر اسے پانی سے نکال کر خشک کریں اور اس پر سرسوں یا میٹھا تیل خوب اچھی طرح سے اندر باہر لگادیں، دوسرے لفظوں میں پلادیں اور دو دن اور دو راتوں کے لیے ہانڈی کو رکھا چھوڑ دیںپھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔ سب سے پہلے ہانڈی میں نمک والی چیز پکانے کے بجائے میٹھی چیز جیسے کھیر، گڑ والے چاول یا سادھے چاول ابالیں تو ہانڈی چٹخے گی نہیں جلدی ٹوٹے گی نہیں۔

Eid ul Adha or Bakra Eid 2017 is just around the cornder. This Eid is also known as Bari Eid or Qurbani ki Eid as we Muslims sacrifice cattle in the way of ALLAH SWT in the memory of Hazrat Ibrahim (A.S).

This Eid comes with lots of responsibilities for us. We have to take care of animals, then facilitate and arrange sacrifice, arranging meat, making meat partitions etc.

See also:
Eid ul Adha Tips for Meat

Here are some useful things you must consider before the Eid day comes.

Tags: Eid Ki Tayarian Bakra Eid Ki Tayari Eid ul Adha Preparation

Bakra Eid Ki Tayariyan

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Bakra Eid Ki Tayariyan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bakra Eid Ki Tayariyan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   18524 Views   |   27 Aug 2017

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 December 2024)

Eid ul Adha Se Pehle Eid Ki Tayari

Eid ul Adha Se Pehle Eid Ki Tayari ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Eid ul Adha Se Pehle Eid Ki Tayari سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔