ڈاکٹر نے کہا رحم مادر نکلوا دو کیونکہ.. ایک بیٹی کے بعد ژالے سرحدی دوبارہ ماں کیوں نہیں بن سکیں؟ دردناک حقیقت بتا دی

"جب میں 24 یا 25 برس کی تھی تو پہلی بیٹی عنایا کی پیدائش ہوئی اس وقت مجھے قسم کی کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی تھی، یہاں تک کہ الٹیاں بھی نہیں ہوتی تھیں لیکن اس کے کچھ مہینوں بعد میں دوبارہ حاملہ ہوگئی اور 6 ہفتے کے حمل میں اتنی پیچیدگیاں ہوئیں کہ میرا حمل ضائع ہوگیا"

یہ کہنا ہے معروف ماڈل اور اداکارہ ژالے سرحدی کا جنھوں نے حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور اپنی نجی زندگی کے حوالے سے چند ایسے انکشافات کیے جن سے لوگ آج تک لا علم ہیں.

ژالے کا کہنا تھا کہ ایک خاص طرح کے انفیکشن کی وجہ سے ڈاکٹر کو ان کا آپریشن بھی کرنا پڑا لیکن ان کی بیماری کی غلط تشخیص کی گئی تھی اور آپریشن کے بعد بھی ان طبیعت خراب رہتی تھی، جسم سے خون کا اخراج ہوتا تھا اور بہت سے دیگر مسائل بھی تھے جس کی وجہ سے پھر انھوں نے ڈاکٹر تبدیل کیا.

ژالے سرحدی نے انکشاف کیا کہ دوسرے ڈاکٹر نے ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد فوری طور پر رحم مادر نکلوانے کا مشورہ دیا. اس دوران ان کا دوسرا حمل بھی ضائع ہوگیا جس کے بعد وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئیں اور ان میں ہائپو تھائیرائیڈ (hypothyroid) کی بھی تشخیص ہوئی. کچھ عرصے بعد ان کا تیسری بار حمل ٹھہرا اور ان کا حمل دوبارہ ضائع ہوا۔ اس کے بعد بالآخر انھوں نے دوبارہ ماں بننے کی کوشش ترک کردی.

Zhalay Sarhadi Dubara Maa Kyun Nahi Bani

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zhalay Sarhadi Dubara Maa Kyun Nahi Bani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zhalay Sarhadi Dubara Maa Kyun Nahi Bani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2557 Views   |   27 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ڈاکٹر نے کہا رحم مادر نکلوا دو کیونکہ.. ایک بیٹی کے بعد ژالے سرحدی دوبارہ ماں کیوں نہیں بن سکیں؟ دردناک حقیقت بتا دی

ڈاکٹر نے کہا رحم مادر نکلوا دو کیونکہ.. ایک بیٹی کے بعد ژالے سرحدی دوبارہ ماں کیوں نہیں بن سکیں؟ دردناک حقیقت بتا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈاکٹر نے کہا رحم مادر نکلوا دو کیونکہ.. ایک بیٹی کے بعد ژالے سرحدی دوبارہ ماں کیوں نہیں بن سکیں؟ دردناک حقیقت بتا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔