Natural Anti Cancer Plant for Smokers

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سگریٹ نوش افراد کو طویل عرصے سے کسی ایسی دوا کا انتظار تھا جو انہیں سگریٹ کے مضراثرات اوراس کی وجہ سے کینسر ہونے سے بچا سکے۔ اب سائنسدانوں نے ان افراد کو خوشخبری سنا دی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے ایک ایسے پودے کا پتہ چلا لیا ہے جو سگریٹ میں موجود کینسر کا باعث بننے والے مادے کے مضراثرات زائل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس پودے کا نام سلاد آبی(Watercress) ہے جو ہمارے ہاں نہروں و دیگر آبی جگہوں پر بکثرت پایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ دریافت امریکی ریاست پنسلوانیا کی یونیورسٹی آف پٹسبرگ(Pittsurgh) کے سائنسدانوں نے کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سلاد آبی کا عرق سگریٹ کے دھوئیں میں موجود مضرصحت مادوں کا اثر ختم کر دیتا ہے ، جس سے سگریٹ پینے والے افراد کینسر و دیگر بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ عرق ان افراد کی سگریٹ کی عادت ختم کرنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ریسرچ ٹیم کے رکن ڈاکٹر جیان من یوآن(Jian Min Yuan)کا کہنا تھا کہ ”نکوٹین کی لت بہت بری ہوتی ہے اور اس کی عادت اتنی جلدی ختم نہیں ہو سکتی۔ لہٰذا سگریٹ پینے والے افراد اسے چھوڑنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ سلاد آبی کے ذریعے سگریٹ کے مضراثرات سے بچ سکتے ہیں۔

سائنسدانوں نے 82سگریٹ نوشوں پر سلاد آبی کے اثرات کے تجربات کیے۔ انہوں نے سگریٹ کے عادی ان افراد کو 10ملی گرام سلادآبی کا رس 1ملی لیٹر زیتون کے تیل میں ملا کر دن میں چار بار پلایا اور یہ مشق ایک ہفتے تک جاری رکھی۔اس ایک ہفتے میں سگریٹ کے عادی ان افراد میں کینسر کا باعث بننے والے مادے نائیٹروزامن کیٹون(Nitrosamine Ketone) کی مقدار میں 7.7فیصد کمی واقع ہو گئی۔اس کے علاوہ ان افراد میں بینزین(Benzene)کے مضراثرات میں 24.6فیصد اور ایکرولین(Acrolein) میں 15.1فیصد کمی واقع ہوئی۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اگر سگریٹ نوش افراد اس عرق کا مستقل استعمال جاری رکھیں تو بہت زیادہ حد تک سگریٹ کے دھوئیں کے مضراثرات سے بچا جا سکتا ہے۔

Smokers worldwide seek the medicines that could protect them from the hazardous effects of smoking cigarettes and from the potential risks of cancer. Now scientists have told them the good news!

According to DailyMail (British Newspaper), scientists have discovered a plant which has the ability of detoxifying the hazardous elements in cigarettes. Plant name is Watercress which is abundantly found around canals and rivers in Pakistan.

Explore more details about this science discovery in Urdu.

Plant For Smokers

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Plant For Smokers and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Plant For Smokers to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5392 Views   |   27 Jun 2016
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Natural Anti Cancer Plant for Smokers

Natural Anti Cancer Plant for Smokers ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Natural Anti Cancer Plant for Smokers سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔