"ان لوگوں نے تو موت کو بھی مذاق بنا کر رکھا ہے"
"ہمیں تو پہلے ہی اندازہ تھا کہ یہ صرف پبلسٹی اسٹنٹ ہے"
"جب کام نہیں ملتا تو اسی طرح کے ڈرامے کرتی ہیں"
یہ کہنا ہے سوشل میڈیا صارفین کا جو بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کی جانب سے کی گئی اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر شدید برہم ہیں.
واضح رہے کہ گزشتہ دوز پونم پانڈے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی موت کی خبر ڈالی گئی جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا. البتہ آج پونم نے ویڈیو بیان جاری کر کے اپنی موت کی تردید کر دی اور اسے ایک مہم قرار دیا.
پونم پانڈے نے کہا کہ 'بدقسمتی سے میں ان ہزاروں خواتین کے حوالے سے نہیں بول سکتی جو سروائیکل کینسر کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں، وہ اس لیے نہیں مرتیں کہ وہ کچھ کر نہیں سکتیں بلکہ اس لیے جان گنوا بیٹھتی ہیں کیونکہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ بیماری کی تشخیص کے بعد کیا کرنا ہے. میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ دوسرے کینسر کی طرح اس کینسر کا بھی علاج ہے، جس کے لیے آپ سب کو ٹیسٹ کروانا اور اس کی ویکسین کروانا ضروری ہے اور ہمیں یہ باور کروانا ہے کہ اس سرطان کی وجہ سے مزید زندگیاں ضائع نہ ہوں"
اتنا ہی نہیں بلکہ اداکارہ نے موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر لوگوں سے معافی بھی مانگی. البتہ سوشل میڈیا پر عوام موت کا جھوٹا ڈرامہ رچانے پر پونم پر سخت برہم ہیں.
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Poonam Panday Is Alive Video and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Poonam Panday Is Alive Video to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.