بالوں پر مہندی لگانے کے ٹوٹکے اور احتیاطیں

مہندی کو کئی صدیوں سے بالوں کو رنگنے کے لیے استعمال کیا جاتا آرہا ہے ۔ نہ صرف عورتیں بلکہ مرد حضرات بھی سفید بالوں کو چھپانے کے لیے مہندی لگاتے ہیں ۔ بالوں کو مہندی سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ مہندی نہ صرف بالوں کا رنگ اچھا کرتی ہے بلکہ یہ بالوں کی بہتر نشونما کے لیے بھی مفید ہے ۔ مہندی بالوں کو رنگنے کا ایک قدرتی طریقہ ہے جس سے بالوں کوکسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچتا۔ یوں تو بازاروں میں کئی اقسام کے ہیئر ڈائی دستیاب ہیں لیکن یہ بالوں کو اور سر کی جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔ خاص طور سے حساس جلد والے افراد جنھیں تیز کیمیکل کے استعمال سے الرجی ہو جاتی ہے وہ بالوں کو رنگنے کے لیے مہندی کا ہی استعمال کر تے ہیں ۔ البتہ مہندی کے استعمال کے لیے بھی چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ کئی ٹوٹکے ایسے ہیں جن پرعمل کرکہ آ پ مہندی کو بہتر انداز سے استعمال کرسکتے ہیں اوراس قدرتی ڈائی سے لاتعداد فائدے حاصل کر سکتے ہیں ۔

احتیاطیں
مہندی کا استعمال کرتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھیں:

*مہندی کا صرف ایک ہی رنگ ہے!
مہندی ایک پودا ہے نہ کہ کوئی کیمیکل یا سیاہی اور پودے کا صرف ایک ہی رنگ ہوتا ہے ۔ مہندی لگانے سے بالوں کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے ۔ مختلف برانڈز کی مہندی میں مختلف شیڈز دستیاب ہوتے ہیں ۔ سرخ کے علاو ہ تمام دیگر رنگ مہندی میں کسی اور پودے یا مصنوعی رنگ کو ملا کر بنائے جاتے ہیں ۔ کوشش کریں کہ ہمیشہ قدرتی اور سو فیصد خالص مہندی خریدیں ۔ اگر مہندی کا رنگ تبدیل کرنا چاہیں تو اس میں آملہ، کافی یا چقندر کے عرق کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

*کالی مہندی
بازار میں کالی مہندی بھی آسانی سے مل جاتی ہے۔ یہ دراصل مہندی سے نہیں بلکہ نیل کے پودے سے تیار کی جاتی ہے ۔یہ مہندی کی طرح خشک نہیں ہوتی ، اس لیے اسے گھول کر مہندی کی طرح کچھ دیر تک رکھنا ضروری نہیں بلکہ فوراًہی لگالینا ٹھیک ہے ۔ کالی مہندی لیتے ہوئے یہ ضرور دیکھ لیں کہ اس میں اجزا کونسے شامل ہیں ۔ اگر زیادہ کیمیکل کا استعمال کیا گیا ہے تو اسے بلکل نہ خریدیں۔ ہمیشہ اچھی برانڈ کی مہندی استعمال کریں ۔

*مہندی والے بالوں پر کیمیکل ڈائی
اکثر لوگ مہندی اس وجہ سے نہیں لگاتے کہ پھر پارلر سے ڈائی کراتے ہوئے بالوں کا کٹ ڈاؤن یعنی بلیچ کرانا پڑے گا جس سے بال بے جان اور کمزور ہو جائیں گے ۔ اگر آپ سو فیصد خالص مہندی استعمال کریں تو اس پر آپ آرام سے اسٹریکنگ ، کیمیکل ڈائی یا ٹریٹمنٹ وغیرہ لے سکتے ہیں ۔ البتہ مہندی کے استعمال اور ڈائی کرانے میں 1سے 2 ہفتوں کا وقفہ ضرور دے دیں۔

*بالوں کے مطابق مہندی کی مقدار
بعض لوگ مہندی کا پورا پیکٹ کھول کر بالوں پر لگا لیتے ہیں اور چند بے حد کم مقدار میں ڈرتے ڈرتے مہندی کا استعمال کرتے ہیں ۔ مہندی کی مقدار کا تعین بالوں کی لمبائی کے حساب سے کیا جاتا ہے ۔عموماًکندھوں تک کی لمبائی والے بالوں کے لیے سو گرام مہندی کافی ہوتی ہے، جبکہ کمر تک کی لمبائی کے لیے 300-350گرام مہندی سہی رہتی ہے ۔

*مہندی میں لیمبو کے عرق کا استعمال
لیمبو میں ایسڈک خصوصیا ت ہوتی ہیں اور اس سے بالوں میں چمک تو آتی ہے لیکن سر کی جلد خشک ہو جاتی ہے ۔ اگر پھر بھی آپ لیمبو کا عرق مہندی میں استعمال کرنا ہی چاہیں تو دہی یا انڈے کے ساتھ ملا کر کریں ۔ اس سے بالوں کو ضروری نمی حاصل ہو گی ۔ مہندی کو ہلکے گرم پانی میں گھولیں۔ اس کے علاوہ اسے قہوے یا کافی کے پانی میں بھی گھولا جا سکتا ہے ۔ بہتر یہ ہے کہ ان کے ساتھ بھی تھوڑا سے دہی استعمال کیا جائے ۔

*پلاسٹک کے برتن سے گریز
مہندی گھولنے کے لیے اسٹین لس اسٹیل کے برتن کا استعمال کریں ۔ اس سے رنگ آسانی سے نکل آتا ہو اور پورا استعمال ہو جاتا ہے ۔ پلاسٹک کے برتنوں پر مہندی کا داغ رہ جاتا ہے ۔

*بال سیدھے ہو جاتے ہیں
جی ہاں مہندی کے استعمال سے گھنگھریالے بال سیدھے ہو جاتے ہیں ۔ جو خواتین اپنے بالوں کو اسٹریرکھنا چاہتی ہی تو وہ الیکٹرونک اسٹریٹنگ یا پارلر میں خرچہ کرنے کے بجائے خالص مہندی کا باقائدگی سے استعمال کریں ۔ جو لوگ بالوں کو گھنگریالے ہی رکھنا چاہتے ہٰں وہ مہندی میں آملے کے پاؤڈر کا استعمال کریں ۔ اس کے علاوہ آملے سے مہندی کا رنگ بھی گہرا ہو جاتا ہے ۔

کام کے ٹوٹکے
*مہندی میں چینی کے استعمال سے مہندی کا پیسٹ نرم ہو جاتا ہے اور آسانی سے بالوں میں لگ بھی جاتا ہے ۔
*اگر مہندی سے بال خشک ہو جاتے ہوں تو اس سے ایک گھنٹہ پہلے بالوں میں تیل لگا لیں ۔
*اچھی اور خالص مہندی کا رنگ زیتون جیسا ہرا ہوتا ہے اور اس میں میٹھی سی خوشبو آتی ہے ۔
*مہندی لگے بال دھوتے ہوئے یہ خیال رکھیں کہ مہندی اچھی طرح سے بالوں سے نکل جائے ورنہ سر پر خارش ہو سکتی ہے ۔ بال دھونے کے لیے کسی اچھے کنڈشنر کا استعمال کریں ۔
*مہندی میں بہت سارے اجزاشامل نہ کریں ۔ زیادہ سے سے زیادہ ایک یا دو چیزوں کا اضافہ کریں ۔
*مہندی لگانے سے پہلے بالوں کو ہلکا سا گیلا کرلیں ۔ اس سے مہندی بالوں میں آسانی سے جذب ہو جائے گی ۔
*اگر آپ کو لگتا ہے کہ مہندی سے الرجی ہو رہی ہے یا کسی قسم کا نقصان ہو رہا ہے تو اچھی غذا سے ہی بالوں کی صحت کا خیال رکھیں ۔

بشکریہ: ایچ ٹی وی

Balon Per Mehndi Lagane Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balon Per Mehndi Lagane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Per Mehndi Lagane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   37884 Views   |   03 Jul 2020

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 November 2024)

بالوں پر مہندی لگانے کے ٹوٹکے اور احتیاطیں

بالوں پر مہندی لگانے کے ٹوٹکے اور احتیاطیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بالوں پر مہندی لگانے کے ٹوٹکے اور احتیاطیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔