چاول سے بریانی کا تصور ذہن میں نہ آئے یہ تو ممکن ہی نہیں ہے لیکن آج بیوٹی کارنر خواتین کے لئے لایا ہے چاول کے پانی کے ایسے بہترین نسخے جن کو جان کر آپ چاول کا بھیگا ہوا پانی ہرگز نہیں پھینکیں گی، کیونکہ یہ آپ کے حسن میں کرتا ہے اضافہ، رنگ گورا، کیل مہاسوں کا خاتمہ اور اور بھی بہت کچھ ۔
فوائد:
1: چاول کا پانی آپ کے چہرے کی ایسی کلینزننگ کرتا ہے جو آپ کو سیلون میں بھی نہیں مل سکتی۔ اس لئے پکانے سے پہلے ذرا سا چاول کا بھیگا پانی چہرے پر لگا لیں اور کھانا پکنے کے بعد منہ دھو لیں۔ لیجئے کھانا بھی تیار، چہرہ بھی جواں۔
2: اس کا روزانہ اگر آپ استعمال کریں گیں تو آپ کی ڈھیلی ڈھیلی لٹکی ہوئی تمام جلد کا بھی خاتمہ باآسانی اور سستے پیسوں میں ہوجائے گا۔
3: اگر آپ کی یا آپ کے بچوں کی جلد پر دانے کیل مہاسے ہوگئے ہیں سوزش ہورہی ہے تو چاول کا یہ پانی آپ اپنے ساتھ ساتھ ان کے بھی چہروں پر لگا دیں اس کی افادیت سے دانے، کیل مہاسے اور دانوں کے بعد سوزش تمام تکلیفوں کی چھٹی ہوجائے گی۔
4: بالوں کو دھونے کے لئے بھی چاول کے پانی کا استعمال کرلیں پھر دیکھیں کیا چمکدار بال ہوجائیں گے اور کنڈیشننگ بھی بالکل فری میں۔ اس کے لئے آپ بال دھوتے وقت پہلے چاول کے پانی کو بالوں میں لگا کر مالش کریں اب سادے پانی سے دھو لیں، دیکھیں بال صاف بھی ہوگئے اور کنڈیشنر بھی لگ گیا۔۔
5: سورج کی گرمی سے چہرے یا جلد کی رنگت میں کالا پن آگیا ہے یا کسی اور وجہ سے تو آپ کے لئے یہ چاول کا بھیگا پانی مہنگا سیرم ثابت ہوسکتا ہے۔ آپ اس پانی سے منہ یا جلد کو دھونا معمول بنالیں، پھر آپ خود اپنے آپ میں واضح فرق دیکھیں گی۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chawal Ke Pani Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chawal Ke Pani Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Aqiib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqiib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
ٹھہریں ! چاول کا پانی پھینکیں مت بلکہ اس میں پوشیدہ حسن کے راز جانیں
ٹھہریں ! چاول کا پانی پھینکیں مت بلکہ اس میں پوشیدہ حسن کے راز جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹھہریں ! چاول کا پانی پھینکیں مت بلکہ اس میں پوشیدہ حسن کے راز جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔