گرمیوں میں آپ بھی ہرتقریب میں بہتے ہوئے میک اپ کے ساتھ پہنچتی ہیں،تو ہماری یہ ٹپس آزمائیں اورہردم فریش اورخوبصورت نظرآئیں۔

گرمی کے موسم میں اور وہ بھی دوپہر کے وقت میک اپ کرنا اور اس کو برقرار رکھنا بڑا مشکل نظر آتا ہے لیکن اگر درج ذیل اصول اپنالیئے جائیں تو کوئی شک نہیں کہ آپ بہترین میک اپ کرسکیں گی ۔ گرمی میں میک اپ کے حوالے سے جو چیزیں آپ کو درکار ہوتی ہیں وہ صرف کچھ آسان ٹپس ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ سادہ آسان تجاویز آپ کی اسکن کو بہت خوبصورت لک دے دیں گی۔

دوپہر کے وقت میک اپ

دھوپ کی شدت آپ کی اسکن کو جھلسا سکتی ہے اس لیے آپ کو سن اسکرین کا باقاعدہ استعمال کرنا چاہئے۔ جب آپ سن اسکرین لگانے کے بعد کریمی گولڈن فیس پاؤڈر اپنے چہرے پر لگائیں یہ فیس پاؤڈر آپ کے چہرے پر موجود قدرتی چکنائی کو کم کرتا اور اسے نمایاں ہونے سے روکتا ہے۔
اس کے بعد برونزر چہرے پر اپلائی کریں اس سے آپ کی اسکن کو گلو ملتی ہے برونزرلگاتے وقت اپنے گالوں کی ہڈی‘ ماتھے کے بیچ اور ناک کے ابھار اور تھوڑی پر زیادہ توجہ دیں برانزر اپنے اسکن ٹون سے میچ کرتا ہوا استعمال کرنا چاہئے۔
آنکھوں کے اوپر ہلکے رنگ کے آئی شیڈز کا استعمال کریں جیسے ہلکا براؤن‘ لائٹ گرے یا پھر پیچ کلر۔ آنکھوں پر آئی شیڈز لگاتے وقت آنکھوں کے اندرونی کونوں پر بھی شیڈز لگائیں اس طرح شیڈز لگانے سے آپ کی آنکھیں نمایاں ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی لگنے لگیں گی۔
اپنے میک اپ کو مکمل کرتے ہوئے ہونٹوں پر ہلکا گلابی یا پھر پیچ کلر کی لپ اسٹک لگائیں اگر آپ لپ اسٹک نہیں لگانا چاہتی تو آپ مذکورہ بالا انہی کلرزمیں سے لپ گلوس کا استعمال کرسکتی ہیں۔

گرمیوں کی تقریبات

اس سلسلے میں آپ اپنے چہرے پر موئسچرائزر، بی بی کریم اور برانزر کا استعمال کریں بی بی کریم اور ہلکا موئسچرائزمیک اپ بیس کا بہترین امتزاج میں یہ دونوں اسکن پر جادوئی اثر دکھاتے ہیں گرمیوں میں یہ اس لیے بھی فائدہ مند ہے کہ یہ آپ کے چہرے پر ہلکی تہہ دیتی ہے جس کی وجہ سے اسکن جاندار محسوس ہونے لگتی ہے۔

صبح یا دوپہر کا میک اپ

ایسا پریمر لگائیں جو آپ کو دھوپ کی شعاعوں سے بچاتا ہو اور ایک ہموار ٹون دیتا ہے یہ گرمی کی شدت کو روکنے کے لیے بہترین کام کرتا ہے اس کے اوپر گولڈن منرل پاؤڈر کا استعمال کریں یہ آپ کی اسکن کو فنشنگ لک دے گا اور جلد کو چکنا ہونے سے روکے گا اپنی دومڈل فنگرز کی مدد سے رخسار سے کان کی طرف یعنی پیچھے کی جانب بلش اون لگائیں زیادہ بہتر طریقہ یہ ہوسکتا ہے کہ آپ مسکراتے ہوئے بلش اون اپلائی کریں۔
جب آپ کے پاس وقت کم ہو اور میک اپ جلدی ختم کرنا ہے تو آنکھوں کے میک اپ کے لیے واٹر پروف لائنر بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے۔ میک اپ کو اختتام کرنے کے لیے ہونٹوں پرلائٹ کلر کی کریمی لپ اسٹک کا استعمال کریں۔

رات کا میک اپ

اس کے لیے آپ سب سے پہلے فاؤنڈیشن کا استعمال کریں اور اس کے ساتھ ساتھ چہرے پر موجود داغ دھبوں کو چھپانے کے لیے کنسیلرلگائیں۔ اپنی آنکھوں پر ہلکا سا پریمر لگائیں تاکہ وہ آپ کا میک اپ دیر تک رہنے میں مدد دے سکے۔اس طرح ڈنر میک اپ کے لیے ’’اسموکی آئیز ‘‘ آنکھوں کا سب سے بہترین میک اپ سمجھا جاتا ہے۔ کوئی بھی ڈارک کلر جیسا کہ سیاہ شیڈز آنکھوں کے بیرونی کونے سے آنکھوں کی آؤٹ لائن تک اور پپوٹوں کے درمیان تک لگائیں اور انگلی کی مدد سے پریس کرکے پھیلادیں۔اس سے آپ کو دھندلا تاثر ملے گا۔ اپنی مرضی سے ایک اور گہرے کلر کا استعمال کریں اور اسے آنکھوں پر لائنر کی طرح لگائیں اور انگلی کی مدد سے پھیلادیں اس طرح آپ کا اسموکی میک اپ مکمل ہوجائے گا اس کے بعد آپ اپنی پلکوں کو کرل کرلیں۔ اور سب سے گہرے کلر کا (خاص طورپر سیاہ) مسکارا استعمال کریں۔
آئی بروز کو شیپ دینے کے لیے ہلکے رنگ کی آئی پنسل لگائیں۔کوئی اچھا بلش اون لگائیں مگر اسے بلینڈ کرنا نہ بھولیں لپ اسٹک کی جگہ گلوس کا استعمال زیادہ مناسب ہوتا ہے۔

Make Up Tips For Summers

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Make Up Tips For Summers and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Make Up Tips For Summers to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2559 Views   |   31 Mar 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گرمیوں میں آپ بھی ہرتقریب میں بہتے ہوئے میک اپ کے ساتھ پہنچتی ہیں،تو ہماری یہ ٹپس آزمائیں اورہردم فریش اورخوبصورت نظرآئیں۔

گرمیوں میں آپ بھی ہرتقریب میں بہتے ہوئے میک اپ کے ساتھ پہنچتی ہیں،تو ہماری یہ ٹپس آزمائیں اورہردم فریش اورخوبصورت نظرآئیں۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرمیوں میں آپ بھی ہرتقریب میں بہتے ہوئے میک اپ کے ساتھ پہنچتی ہیں،تو ہماری یہ ٹپس آزمائیں اورہردم فریش اورخوبصورت نظرآئیں۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔