اس میں زہر پایا ہوتا ہے ... خوبانی کا بیج مزے سے کھانے والے اس کے چند نقصانات بھی جان لیں، کہیں آپ کی جان کو خطرہ تو نہیں؟

خوبانی موسم گرما کا ایک نہایت ہی خوش ذائقہ پھل ہے جو پاکستان میں جگہ جگہ ٹھیلوں پر بکتا دکھائی دیتا ہے۔ خوبانی کے بہت سے فائدے ہیں اور یہ نیا خون پیدا کرنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے مگر کچھ لوگ خوبانی کھانے کے بعد اس کے اندر کا بیج توڑ کر کھا لیتے ہیں-

خاص طور پر بچوں کو تو خوبانی کے بیج کا ذائقہ بادام جیسا ہی محسوس ہوتا ہے اس لئے سخت خول کو دانت سے توڑ کر خوبانی کے بیج کو بادام سمجھ کر کھا لیا جاتا ہے اور والدین بھی بچوں کو یہ سوچ کر نہیں روکتے کہ یہ ایک قدرتی شے ہے اس کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

٭ ایک عام مفروضہ ہے کہ خوبانی کا بیج کینسر کے علاج میں مددگار ہے کیونکہ اس کے اندر ایمگڈالن نامی جز پایا جاتا ہے جسے وٹامن بی 17 بھی کہتے ہیں اور چونکہ یہ ایک قدرتی شے ہے اس لئے اسے کھانے کا کوئی نقصان نہیں جبکہ یہ مفروضہ غلط اور نقصان دہ ہے-

٭ خوبانی کے بیج میں ایمگڈالن نامی جز جسم کے اندر پہنچ کر سائنایئڈ زہر بن جاتا ہے جسے ایک مخصوص مقدار سے زیادہ کھایا جائے تو موت واقع ہوسکتی ہے- البتہ کچھ مقدار کھانے سے بھی الٹی، خون کے دباؤ کا مسئلہ، سر چکرانا اور شریانوں کو نقصان پہنچنا شامل ہیں۔

٭ خاص طور پر کینسر میں مبتلا افراد کو تو اپنی خوراک کا بہت خیال رکھنا چاہئے اور سنی سنائی باتوں پر یقین کرکے کسی بھی چیز کو کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ کینسر کا کوئی مخصوص علاج نہیں ہے الگ الگ طرح کے کینسر کا مختلف طریقوں سے علاج کیا جاتا ہے اور اس دوران زہریلی اشیاء کھانا یا بغیر ڈاکٹر کے مشورے سے کچھ کھانا خودکشی کے مترادف ہے۔ تاحال ایسی کوئی تحقیق سامنے نہیں آئی ہے جو کینسر میں خوبانی کے بیج کی افادیت کو واضح کرتی ہو-

Khubani Ke Beejon Ke Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khubani Ke Beejon Ke Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khubani Ke Beejon Ke Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4750 Views   |   28 May 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 December 2024)

اس میں زہر پایا ہوتا ہے ... خوبانی کا بیج مزے سے کھانے والے اس کے چند نقصانات بھی جان لیں، کہیں آپ کی جان کو خطرہ تو نہیں؟

اس میں زہر پایا ہوتا ہے ... خوبانی کا بیج مزے سے کھانے والے اس کے چند نقصانات بھی جان لیں، کہیں آپ کی جان کو خطرہ تو نہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس میں زہر پایا ہوتا ہے ... خوبانی کا بیج مزے سے کھانے والے اس کے چند نقصانات بھی جان لیں، کہیں آپ کی جان کو خطرہ تو نہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔