دہی اور لسی انگنت فوائد کی حامل غذائیں

دہی اور لسی دیہاتوں کی سب سے زیادہ مقبول غذا ہے اور اس کا درست استعمال نہ صرف کھانے یا پینے میں فرحت بخش ہے بلکہ اس میں جسمانی صحت کے بھی بےپناہ راز پنہا ہیں-

دی نیوز ٹرائب کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق لسی پینے کے عادی افراد کو معدے کی بیماریاں لاحق نہیں ہوتیں اور شوگر کے مرض میں بھی یہ فائدہ دیتی ہے-

ایران میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق لسی ٹائپ ٹو ذیابیطس جیسے موذی مرض میں بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے-

جرمن اطباﺀ لسی میں کالی مرچ اور نمک ملا کر پینے کو پیٹ کی مؤثر بیماریوں کا علاج بتاتے ہیں جو کہ آزمودہ ہے-

طبی ماہرین کے مطابق میٹھی اور برف والی لسی میں وہ فوائد نہیں جو لسی میں نمک اور کالی مرچ ملا کر پینے سے حاصل ہوتے ہیں-

دہی اور لسی کے استعمال سے چہرے پر شادابی اور خوبصورتی پیدا ہوتی ہے-

ترک باشندوں کے سرخی مائل چہروں کا راز بھی دہی اور لسی کا زیادہ استعمال بتایا جاتا ہے-


دہی کے فوائد اس قدر مسلمہ ہیں کہ اب یورپ اور امریکا میں بھی اس جانب لوگوں کا رجحان بڑھتا جارہا ہے٬ امریکا میں تو اب آئس کریم پارلرز کی طرز پر یوگرٹ پارلرز کھلنے لگے ہیں-

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ ہر ہانڈی میں ایک چٹکی کلونجی اور تھوڑی سی دہی ڈال دی جائے تو اس کے بے پناہ فوائد حاصل ہوتے ہیں-

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9000 Views   |   14 Jul 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about دہی اور لسی انگنت فوائد کی حامل غذائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (دہی اور لسی انگنت فوائد کی حامل غذائیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.