دوست مجھے گینڈا بلاتے تھے ، مجھے موٹاپے کی وجہ سے بہت شرمندگی ہوتی ۔۔ 55 کلو وزن کم کرنے والے کراچی کے نوجوان نے کیا چیز کھا کر وزن کم کیا؟

موٹاپا انسان کی زندگی میں مسائل کے انبار لگا دیتا ہے۔ موٹاپے کی وجہ سے دوسروں کے سامنے آپ کی تذلیل ہوتی ہے اور پھر مایوس ہوجاتے ہیں۔ موٹاپا ایک بیماری بھی سمجھا جاتا ہے جس میں بظاہر تو انسان ہٹا گٹا نظر آتا ہے مگر اندرونی طور پر مختلف بیماریاں اپنی جگہ بنا رہی ہوتی ہیں۔

لیکن اگر ایک بار پختہ ارادہ کرلیا جائے کہ آہستہ آہستہ وزن کم کرنا ہے تو یہ ایک مثبت عمل کہلائے گا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے بھی کچھ ایسا ہی کیا جو اپنے موٹاپے کی وجہ سے بہت سے پریشان تھا۔ لوگ اسے طرح طرح کے نام سے پکارتے جس سے وہ شرمندہ ہوتا۔ مگر اس نوجوان نے بھی پختہ ارادہ کرتے ہوئے موٹاپے سے ایسا چھٹکارا حاصل کیا کہ دیکھنے والوں کو یقین ہی نہ آیا۔ وزن کم کرنے کے ساتھ اس کی شخصیت کو بھی چار چاند لگ گئے۔

آیئے جانتے ہیں وہ نوجوان کون ہے۔

وزن کم کرنے کے ساتھ ہی چہرے میں بھی اتنی تبدیلی نمایاں ہوئی کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

آیئے اس نوجوان کی وزن کم کرنے کی کہانی جانتے ہیں کہ کتنے وقت میں اس نے کتنا وزن گھٹایا اور کس طرح یہ کام کیا۔

ڈیجیٹل پاکستان کے ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان زید نے اپنے وزن کم کرنے کے سفر کے بارے میں بتایا کہ میں اپنے وزن کے ساتھ جہاں بھی جاتا تھا وہاں لوگ میری بے عزتی کرتے تھے مجھے طعنے دیتے تھے کہ راشن ختم کررہا ہوں۔

بعد ازاں لوگوں کی باتوں سے تنگ آکر میں نے اپنے والدین سے مشورہ کیا کہ میں اپنا وزن کم کروں گا۔ زید کا کہنا تھا کہ بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل تھا، کپڑے صحیح نہیں آتے تھے پھر لوگ مذاق اڑاتے تھے اس وجہ سے میں نے ہمت کی اور وزن کم کیا۔

زید کا وزن 95 کلو تھا جس سے کم ہوکر اب 55 کلو ہوگا ہے۔ یعنی زید نے پورے 40 کلو وزن گھٹایا ہے جو کہ بہت بڑی اور کامیابی کی بات ہے۔

سونف، زیرہ، الائیچی، گرین ٹی یہ وہ چیزیں ہیں جن کے استعمال سے میں نے موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ سبز چائے کو اہمیت نہیں دیتے ہیں مگر یہ گرم چیز جب آپ کے جسم میں داخل ہوتی ہے تو چربی پگھلاتی ہے۔

بڑھتے وزن پر قابو پانے والے نوجوان زید درانی نے موٹاپے کا شکار افراد کو مشورہ دیا کہ یہ کام آسان ہے۔ بس آپ نے اپنے کھانے پینے کا خیال رکھنا ہے، کوئی ایسی چیز چھپ کر نہیں کھانی جس سے نقصان ہو کیونکہ یہ خود کی لڑائی ہوتی ہے۔

Dost Mjhe Genda Bulaty Thy

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dost Mjhe Genda Bulaty Thy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dost Mjhe Genda Bulaty Thy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2949 Views   |   17 Nov 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دوست مجھے گینڈا بلاتے تھے ، مجھے موٹاپے کی وجہ سے بہت شرمندگی ہوتی ۔۔ 55 کلو وزن کم کرنے والے کراچی کے نوجوان نے کیا چیز کھا کر وزن کم کیا؟

دوست مجھے گینڈا بلاتے تھے ، مجھے موٹاپے کی وجہ سے بہت شرمندگی ہوتی ۔۔ 55 کلو وزن کم کرنے والے کراچی کے نوجوان نے کیا چیز کھا کر وزن کم کیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دوست مجھے گینڈا بلاتے تھے ، مجھے موٹاپے کی وجہ سے بہت شرمندگی ہوتی ۔۔ 55 کلو وزن کم کرنے والے کراچی کے نوجوان نے کیا چیز کھا کر وزن کم کیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔