ناشتہ ہماری اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے ، تاہم کئی لوگ ناشتہ کرنے کے بجائے سید ھادن میں کھانا کھانے کو اہمیت دیتے ہیں جس کئی افراد کا مکمل دن جسمانی طور پر سست روی سے گزرتا ہے ۔
دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ ناشتہ ہماری جسمانی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے اور وہ افراد جو ناشتہ نہیں کرتے وہ بڑھتی عمر کے ساتھ کئی اقسام کے مرض میں مبتلاء ہو سکتے ہیں ۔
سوال یہ ہے کہ ناشتے میں (یعنی خالی پیٹ ) کن غذاؤں کا انتخاب کرنا چاہیے ؟
ذیل میں چند غذائی ایسی بتائی جارہی ہیں جنہیں خالی پیٹ استعمال کرکے آپ کئی اقسام کے امراض سے دور رہ سکتے ہیں ۔
دلیہ :
دلیہ معدے کی ہائیڈروکلورک ایسڈ سے حفاظت کا کام کرتا ہے ، دلیہ میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں کار آمد ہے ۔
جئی کا دلیہ :
جئی کا دلیہ جسم سے ٹاکسن کی مقدار کو کم کرتا ہے ، اسے نہار منہ کھانے سے بہت دیر تک آسودگی کا احساس رہتا ہے ۔
گندم سیاہ :
گندم سیاہ معدے کے لیے نہایت بہترین غذاہے، اس میں پروٹین ، آئرن اور وٹامنز کی کثیر تعدار موجود ہے ۔
تخم گندم:
تخم گندم جسم میں وٹامن ای اور فولک ایسڈ کو پیدا کرتا ہے ، اس کے علاوہ اس کے استعمال سے نظام ہاضمہ بہتر انداز میں کام کرتا ہے ۔
انڈے :
کئی ڈاکٹروں کے مطابق روزانہ صبح ناشتے میں انڈا کھانے سے کیلوری میں خود بخود کمی آجاتی ہے ۔
تربوز :
تربوز میں لائکوپین کی زیادہ مقدار موجود ہے جو آنکھوں اور دل کے لیے موثر ہے ۔
بلیوبیریز:
حالیہ تحقیق کے مطابق بلیو بیریز روزانہ کھانے سے یاداشت ، بلڈپریشراور میٹا بولزم کے نظام میں بہتری آسکتی ہے ۔
خمیر کے بغیر اناج کی روٹی :
اناج کی روٹی کو کھانے کا بہترین وقت نہار منہ ہے ، اس میں کاربوہائیڈریٹ اور دیگر غذائیت موجود ہے ۔
میوے :
ناشتے میں میوے کھانا نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کا کام کرتا ہے ۔
شہد :
شہد جسم کو چست رکھنے میں مدددیتی ہے ، اس کے کئی فوائد ہیں جن میں دماغ کو تیز کرنا اور جسم میں انرجی پیدا کرنا ہے ۔
Breakfast is really important for our health however some people skip the breakfast and eat lunch as first food of the day. This is not a good practice as it makes the person lazy and slow all day.
Physicians across the world agree on importance of breakfast. Those who do not have proper breakfast in the morning afflict with various diseases as they age.
Following are some foods good to eat on empty stomach.