جو سبزی نہیں کھاتے وہ بھی چٹ کر جائیں گے ۔۔ جانیں بابا فوڈز نے مکس سبزی بنانے کی کون سی زبردست اور ذائقہ دار ترکیب بتادی؟

اجزاء برائے مکس سبزی:

۔ پیاز 1 عدد

۔ 4 سے 5 ہری مرچ

۔ ٹماٹر 4 عدد

۔ مٹر 3 پاؤ

۔ گاجر ½ کلو

۔ آلو ½ کلو

۔ 1 شملہ مرچ

۔ نمک 1 چمچ

۔ تیل 1 کپ

۔ ادرک لہسن 2 چمچ

۔ کٹی لال مرچ 1 چمچ

۔ لال مرچ 1 چمچ

۔ ہلدی ½ چمچ

۔ زیرہ 1 چمچ

۔ نمک ½ چمچ

۔ چکن پاؤڈر 1 چمچ

۔ کڑاہی گوشت مصالحہ 1 چمچ

۔ کالی مرچ ½ چمچ

۔ گرم مصالحہ ½ چمچ

ترکیب:

۔ سب سے پہلے ایک برتن میں پیاز، ٹماٹر اور ہری مرچ کو 5 سے 7 منٹ 1 گلاس پانی کے ساتھ ابال لیں، ٹھنڈا ہونے کے بعد پیس کر پیسٹ بنا کے رکھ دیں۔

۔ اب دوسرے برتن میں پانی بھر کر اس میں مٹر، گاجر، آلو اور آخر میں شملہ مرچ اور نمک ڈال کر ابال لیں اور چھان کر رکھ دیں۔

۔ مکس سبزی بنانے کے لیئے کڑاہی میں تیل گرم کریں اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے کڑکڑا لیں، اسکے بعد پیاز ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔

۔ 5 منٹ بعد اس میں ہلدی، نمک، زیرہ، لال مرچ، کٹی مرچ، چکن پاؤڈر اور کڑاہی مصالحہ ڈال کر اتنا بھونیں کہ تیل الگ ہوجائے، پھر اس میں ابلی ہوئی سبزی شامل کر کے پکائیں۔

۔ 5 سے 7 منٹ پکانے کے بعد اس میں کالی مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر مکس کریں۔ آخر میں ادرک ، ہرا دھنیا اور مرچ شامل کر کے چولہا بند کردیں۔

۔ مزیدار اور چٹ پٹی مکس سبزی تیار ہے!

Easy Mix Sabzi Recipe By Baba Food

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Easy Mix Sabzi Recipe By Baba Food and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Easy Mix Sabzi Recipe By Baba Food to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   6347 Views   |   06 Nov 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جو سبزی نہیں کھاتے وہ بھی چٹ کر جائیں گے ۔۔ جانیں بابا فوڈز نے مکس سبزی بنانے کی کون سی زبردست اور ذائقہ دار ترکیب بتادی؟

جو سبزی نہیں کھاتے وہ بھی چٹ کر جائیں گے ۔۔ جانیں بابا فوڈز نے مکس سبزی بنانے کی کون سی زبردست اور ذائقہ دار ترکیب بتادی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جو سبزی نہیں کھاتے وہ بھی چٹ کر جائیں گے ۔۔ جانیں بابا فوڈز نے مکس سبزی بنانے کی کون سی زبردست اور ذائقہ دار ترکیب بتادی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔