ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کیلے سے بنے مزیدار بسکٹ کیسے بناتے ہیں؟ اور کھانے کے علاوہ کیلا کیسے خوبصورتی بڑھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے

کیلے کی افادیت جاننے کے لئے صرف اتنا ہی کہنا کافی ہے کہ یہ ایک مکمل غذا ہے۔ کیلا ایک ایسا پھل ہے کہ اگر انسان کا موڈ خراب ہو تو اس کو کھا کر اس کا موڈ بھی اچھا ہوجاتا ہے، یہ آپ کے بچوں کی پہلی ٹھوس غذا کا درجہ بھی پاتا ہے، کیونکہ اس کے فائدے بےشمار ہیں ۔ یہ غذا بھی ہے اور دوا بھی ہے،جلد کے تمام مسائل میں کام آتا ہے ،کسی قسم کے ریشز، الرجی، سرخی،ایکنی سب میں کام آتا ہے۔ غذائی اعتبار سے یہ توانائی سے لبریز پھل ہے ،جس میں وٹامن اور معدنیات کا خزانہ پوشیدہ ہے ،یہ ایک ایسا جادوئی پھل ہے جو انسانی جسم کو پلک جھپکتےمیں توانائی فراہم کرتا ہے ، دیگر پھلوں کے مقابلے میں یہ ایک زود ہضم غذا ہے جسے شیر خوار بچوں کی ابتدائی خوراک کا اہم جزو سمجھا جاتا ہے، کیلا اگر بچوں کو کم عمری میں استعمال کروایا جائے تو وہ بہت جلد صحت کے اعلٰی معیارتک پہنچتے ہیں ۔ جبکہ بڑھتے ہوئے بچے ہر روز ناشتے میں کیلا کھانے کے بعد ایک گلاس دودھ پینے کی عادت اپنالیں تو ان کا وزن بھی بڑھے گا اور جسمانی طاقت بھی حاصل ہوگی ،اس میں گوشت بنانے والا جزونائٹروجن زیادہ ہوتا ہے ۔ کیلے میں کیلشیئم،میگنیشئم،فاسفورس،گندھک ،لوہا،اور تانبا پایا جاتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔ یہ بانجھ پن میں بھی مفید ہے۔ دماغی صلاحیتوں کو بیدار کرتا ہے۔
یہاں ہم آپ کے لئے ڈاکٹر بلقیس کے بچوں کے لئے کیلے سے بنائے گئے کوکیز کی ریسیپی بتا رہے ہیں جو بچوں کے لئے بہت مفید اور طاقتور ہے۔

بنانا کوکیز

میدہ 2کپ
دارچینی آدھا چمچ
بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
شہد 3 کھانے کے چمچ
انڈے 2 عدد
دیسی گھی 2 کھانے کے چمچ
کیلے 6 عدد (پکے ہوئے)
ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیں ، چاہیں تو ہینڈ بیٹر سے بیٹ کر لیں ،اب اس کو بیکنگ ٹرے پر فاصلے سے رکھتے جائیں اور پھر بیک کر لیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر بلقیس نے کیلے سے ایک بیوٹی فیس ماسک بھی بتایا جس سے اسکن چمکدار اور صاف ستھری ہوتی ہے ، سورج کی شعاعوں سے جھلسی ہوئی جلد، جھریوں کے لئے بہترین،اس کے ساتھ ساتھ چہرے کے کھلے مسام کو سکیڑ دیتا ہے۔

بنانا فیس ماسک

کیلا آدھا
ایلوویرا جیل 1 چمچ
انڈا 2 چمچ
چاولوں کا آٹا 1 چمچ
ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں اور پھر برش کی مدد سے چہرے پر لگائیں،15 منٹ لگارہنے دیں ،پھر چہرہ دھولیں۔ آپ کا چہرہ چمک اٹھے گا۔

Banana Biscuit And Face Pack

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Banana Biscuit And Face Pack and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Banana Biscuit And Face Pack to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   1860 Views   |   31 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کیلے سے بنے مزیدار بسکٹ کیسے بناتے ہیں؟ اور کھانے کے علاوہ کیلا کیسے خوبصورتی بڑھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے

ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کیلے سے بنے مزیدار بسکٹ کیسے بناتے ہیں؟ اور کھانے کے علاوہ کیلا کیسے خوبصورتی بڑھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کیلے سے بنے مزیدار بسکٹ کیسے بناتے ہیں؟ اور کھانے کے علاوہ کیلا کیسے خوبصورتی بڑھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔