ماں بننے والی بھارتی اداکارہ دپیکا کاکڑ اپنے حمل کے دوسرے سہ ماہی میں داخل ہو چکی ہیں اور اپنے حالیہ ویلاگ میں انہوں نے اس مرحلے میں ہونے والے مسائل، مخصوص خوراک، کھانے کی عادات سے لے کر ان کے روزمرہ کے معمولات میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں تک، ہر بات اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں
پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہوں:
انہوں نے بتایا کہ، میں پہلے سے بہتر کررہی ہوں بس کبھی کبھی میری توانائی کم ہوجاتی ہے اور تھوڑا سا بے چین محسوس ہوتا ہے۔ دپیکا نے حمل کے دوران میک اپ استعمال کرنے کے بارے میں کہا کہ، میں اس مرحلے میں وہ میک اپ پروڈکٹس استعمال کر رہی ہوں جو کہ حمل کے تصدیق شدہ ہیں۔
بھوک میں کمی:
دپیکا نے شیئر کیا کہ، پچھلے کچھ دنوں سے ان کی خوراک اور بھوک میں کچھ کمی آئی ہے۔ وہ کہتی ہیں، میں پہلے بہت کھاتی تھی لیکن اب بھوک کچھ کم ہو گئی ہے لیکن میں غذائیت سے بھرپور کھانا کھانے کی کوشش کر رہی ہوں۔ میرے ڈاکٹر نے مجھے خاص طور پر روزانہ 2 کھجوریں کھانے کو کہا ہے، اور میں پروٹین ڈرنکس بھی پیتی ہوں۔
دوپہر کا کھانا:
دپیکا کے دوپہر کے کھانے میں لال چاول، دہی، آلو بھنڈی اور مونگ کی دال شامل ہے۔ وہ کہتی ہیں بعض اوقات میں چکن سینڈوچ کو ترستی ہوں۔ دپیکا گلاب کا دودھ بھی پیتی ہیں انھوں نے بتایا، مجھے تیزابیت کا مسئلہ ہے اور حمل میں یہ دوسرے سہ ماہی میں بڑھ جاتا ہے۔ اس میں بہت بے چینی رہتی ہے اور مجھے سانس لینے میں دشواری محسوس ہوتی ہے۔
ڈاکٹر سے کھانے کا مشورہ:
ڈاکٹر نے مشورہ دیا ہے کہ، اس مرحلے میں دودھ بہت ضروری ہے۔ دہی اور پروٹین کی مقدار بڑھانے پر بھی عمل کریں اسکے علاوہ ڈاکٹر کے مشورے سے آئرن کو سپلیمنٹ کے طور پر لیا جا سکتا ہے۔ ہر حمل اور جسم مختلف ہوتا ہے۔ بہت سے لوگوں کے لیے، کھجوریں حمل میں سخت ہوتی ہیں، لیکن مجھے ڈاکٹر نے استعمال کرنے کے لیے کہا ہے۔
گھر والوں کی طرف سے لاڈ پیار:
دپیکا نے بتایا، شعیب ان کا بھرپور خیال رکھ رہے ہیں اور خود لاڈ پیار کر رہے ہیں۔ مجھے گھمانے کے لیے باہر لے جانے سے لے کر میرے لیئے مہنگے تحائف لانے تک، وہ مجھے ہمیشہ خوش رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میری ساس بھی میرے لیئے پسندیدہ پکوان بناتی رہتی ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dipika Kakar Eating Red Rice In Pregnancy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dipika Kakar Eating Red Rice In Pregnancy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.