گھر میں سب کچھ غلط ہورہا ہے؟ کچھ منفی اثرات محسوس ہورہے ہیں تو تیز پات اور لونگ کا استعمال کریں

منفی توانائیوں کوختم کرنے کے لئے مصالحوں کا استعمال:

بعض اوقات ہم اپنے گھر میں کچھ منفی اثرات یا توانائیاں محسوس کرتے ہیں یا ایسا لگتا ہے کہ سب کچھ غلط ہورہا ہے، یہ کئی طرح سے منفی یا نیگیٹو ہو سکتا ہے۔ کبھی روحانی طور پر بھی محسوس ہوتا ہے۔ کبھی جسمانی طور پر بھی آپ اچھا محسوس نہیں کر رہے ہوتے۔ کچھ منفی یا مثبت انرجیز ہوتی ہیں جو ہمارے اوپر اثر انداز ہوتی ہیں۔ یہ توانائیاں بہت طاقتور ہیں اور ذہن پر بہت زیادہ اثر ڈالتی ہیں۔ تاہم سوچ کا روحانی سلسلہ توانائی کو مثبت یا منفی کے طور پر بیان کرتا ہے۔ ہم ان توانائیوں کو لوگوں، جگہوں اور حتیٰ کہ چیزوں میں بھی محسوس کرتے ہیں اور ہم آسانی سے کہہ سکتے ہیں کہ پوری دنیا توانائیوں کے کھیل پر مبنی ہے۔ اگرچہ مثبت توانائیاں ہماری زندگی کو مثبت انداز میں متاثر کرتی ہیں، لیکن منفی توانائیاں کسی کی زندگی میں تباہی مچا سکتی ہیں۔ اس کو آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ بعض دفعہ آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے گھر کو کسی کی نظر لگ گئی ہے اس لئے سب غلط ہورہا ہے۔ اسی قسم کی منفی توانائیوں کے اثرات ختم کرنے کے لئے کچھ ٹوٹکے ہیں جو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

تیز پات کا استعمال

کہا جاتا ہے کہ جب تیز پات کے پتوں کو جلایا جاتا ہے تو اس سے نکلنے والا دھواں کیمیکلز کا مجموعہ خارج کرتا ہے، جو انسان میں سکون کا احساس پیدا کر سکتا ہے۔ امریکن ایسوسی ایشن آف نرس اینستھیٹسٹ کے ذریعہ کی گئی ایک تحقیق کے مطابق، 'لینولول ان اثرات سے متاثرہ لوگوں کے درمیان سماجی تعلق کو بہتر بناتا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ افراد نے ان جلے ہوئے پتوں کے اثرات کو 10 منٹ تک اپنی سانس لینے کے دوران میں محسوس کیا۔

تیز پات کے دیگرجسمانی فوائد

تیز پات کو بطور دوائے امراض قلب مثلاًخفقان اور کمزوری میں استعمال کیا جاتا ہے۔
معدے کی تکلیف ، بد ہضمی، پیٹ کے درد میں اورگیس کو خارج کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
بغل کی بدبوکو دور کرنے کے لئے تیزپات کو باریک پیس کر سرکہ میں ملاکر لیپ کرتے ہیں۔
کیڑے اور بدبودور کرنے کی وجہ سے تیزپات کے پتوں کو کپڑوں میں رکھ دیتے ہیں تاکہ کیڑا نہ لگے ۔

لونگ کا استعمال

لونگ ایک ایسا مصالحہ ہے جو اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور جسم کو فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد دیتا ہے جو کینسر جیسی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ علم نجوم کے لحاظ سے یہ ایک مقبول ترین مصالحہ ہے جو آپ کے گھر میں موجود منفی توانائیوں کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لونگ کو ہمیشہ کافور کے ساتھ جلایا جاتا ہے کیونکہ وہ کسی جگہ پر موجود ہوا کو صاف کرتے ہیں اور تمام بیکٹیریا کو ختم کر دیتے ہیں۔ صرف یہی نہیں، واستو سائنس کے ماہرین کے مطابق اس مصالحے کا دھواں کچھ سطحوں پر آپ کی قوت مدافعت کو بھی بڑھا سکتا ہے۔
یعنی یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ اگر لونگ اور تیز پتہ کی دھونی گھر میں دی جائے اور اس کے ساتھ کافور بھی شامل کر لیا جائے تو اس سے گھر میں مثبت توانائی کو جگہ ملتی ہے اور جراثیموں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ روحانی طور پر بھی بہتری ہوتی ہے۔

Long Aur Tez Pat Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Long Aur Tez Pat Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Long Aur Tez Pat Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5543 Views   |   29 Aug 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گھر میں سب کچھ غلط ہورہا ہے؟ کچھ منفی اثرات محسوس ہورہے ہیں تو تیز پات اور لونگ کا استعمال کریں

گھر میں سب کچھ غلط ہورہا ہے؟ کچھ منفی اثرات محسوس ہورہے ہیں تو تیز پات اور لونگ کا استعمال کریں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر میں سب کچھ غلط ہورہا ہے؟ کچھ منفی اثرات محسوس ہورہے ہیں تو تیز پات اور لونگ کا استعمال کریں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔