ہاتھوں کی لکیریں دیکھنے دکھانے کا عمل زمانہ قدیم سے چلتا ہوا آرہا ہے، کیونکہ اکثر لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ انسان کی زندگی کی کامیابی درحقیقت اس کے ہاتھوں میں پوشیدہ ہے۔ مگر، عملی سوچ رکھنے والے افراد کا یہ یقین ہوتا ہے کہ قسمت کے ہاتھوں میں پوشیدہ ہونے سے مراد وہ محنت ہے جو کہ انسان اپنے ہاتھوں سے کر کے اپنی تقدیر کو بدلتا ہے۔ اب ان دونوں میں کون سی بات درست ہے یہ ایک الگ بحث ہے۔
انسان کے ہاتھ درحقیقت اس کی شخصیت کا پردہ ہوتے ہیں اور ان ہاتھوں کے مطالعے سے انسان کی شخصیت کے بہت سارے پہلو اجاگر ہو سکتے ہیں- آج ہم آپ کو ہاتھ کی مٹھی بند کرنے کے انداز سے شخصیت کے پوشیدہ پہلوؤں کے مطالعے کے بارے میں بتائيں گے-
مٹھی بند کرتے ہوئے انگوٹھے کو اوپر رکھنے والے
آپ ایک بہت ہی توانائی سے بھر پور انسان ہیں اور ہر وقت کچھ نہ کچھ نیا جاننے کی جدوجہد میں رہتے ہیں- نیکی آپ کی فطرت کا حصہ ہے اور آپ برائیوں سے اور گناہوں سے دور رہنا پسند کرتے ہیں آپ بہت ہمدرد فطرت کے حامل ہیں اور دوسروں کی عزت کر کے عزت حاصل کرنے پر یقین رکھتے ہیں- آپ کی موجودگی ماحول میں ایک توانائی پیدا کر دیتی ہے اور لوگ آپ کی زير تحت کام کرنا پسند کرتے ہیں
انگوٹھا اندر کر کے مٹھی بند کرنے والے لوگ
آپ مزاج کے اعتبار سے قدرے سخت ہیں اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنا پسند نہیں کرتے ہیں آپ لوگوں میں جلد گھلنے ملنے کے قائل بھی نہیں ہوتے ہیں اور لوگ آپ کے سخت مزاج کو دیکھتے ہوئے آپ سے دور رہنا پسند کرتے ہیں جب کہ حقیقی معنوں میں آپ اندر سے بہت نرم فطرت کے حامل شخص ہیں- آپ کو مسائل کی تہہ تک جا کر ان کے حل کرنے کی صلاحیت حاصل ہے جس کے سبب آپ ایک بہترین منتظم کے طور پر کام کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ کے اندر یہ صلاحیت بھی موجود ہے کہ آپ لوگوں کو بہت اچھی طرح پہچان لیتے ہیں-
انگوٹھا سائڈ پر رکھ کر مٹھی بند کرنے والے لوگ
آپ اپنے کام سے کام رکھنے والے انسان ہیں آپ بہت عملی اور اپنے اوپر یقین رکھنے والے انسان ہیں آپ کامیابی کے لیے دوسروں کو سہارہ بنانے کے بجائے صرف خود پر یقین رکھتے ہیں- اگرچہ آپ اکثر کام صرف ناکام ہونے کے خوف سے کرنے سے رک جاتے ہیں اور آپ کو اس بات کا ڈر ہوتا ہے کہ کہیں ناکامی آپ کے گلے نہ پڑ جائے اس وجہ سے بہت سارے کام آپ کے ادھورے رہ جاتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ دوستوں کے بہت اچھے اور ہمدرد دوست ہوتے ہیں اور دوستوں کے لیے کسی قسم کی قربانی سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں- اس کے علاوہ آپ صرف اپنے قریبی لوگوں کے علاوہ کسی اور پر یقین نہیں رکھتے ہیں-
مٹھی بند کرتے ہوئے انگوٹھے کو اوپر کی جانب رکھنے والے لوگ
ایسے لوگ جب مٹھی بند کرتے ہیں تو ان کے انگوٹھے کا رخ اوپر کی جانب ہوتا ہے یعنی بالکل سیدھا نہیں ہوتا ہے ایسے لوگ تخیلاتی صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں اور بیک وقت کئی آئيڈیاز ان کے دماغ میں چل رہے ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ لوگ ناممکن کو بھی ممکن بنا لیتے ہیں یہ لوگ سیر و تفریح کے شوقین ہوتے ہیں اور ان کو ہر روز نئی سے نئی چیزوں کو ڈھونڈنےکا شوق ہوتا ہے-
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hathon Ki Band Muthi Kia Raaz Batati Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hathon Ki Band Muthi Kia Raaz Batati Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.