تھائیرائیڈ کیا ہے؟ جانیں اس کی علامات وجوہات اور اس کو کنٹرول کرنے کا گھریلو نسخہ

زمانے کے ساتھ بیماریاں بھی بڑھ گئی ہیں اور اتنی خطرناک ہوتی جارہی ہیں کہ ہلکا سا بخار ہو یا سر درد اگر سنجیدہ نہ لیا جائے تو کچھ کا کچھ بنتا ہے۔
ایسے ہی آج کل خواتین میں تھائیرائیڈ کی بیماری بڑھ گئی ہے جس کی علامات و علاج بروقت نہ ہو تو بانجھ پن کی گونجھ زندگی بھر کانوں میں سنائی دینے لگتی ہے جو یقیناً تکلیف دہ ہے۔

تھائیرائیڈ آخر ہے کیا۔۔۔۔۔؟

ہمارے گلے میں تھائیرائیڈ گلینڈز ہوتے ہیں جو ایسے مخصوص قسم کے ہارمون تیار کرتے ہیں جو غذا سے حاصل ہونے والی توانائی کو جسم میں دیگر کاموں میں مصروف رکھنے کا کام کرتے ہیں۔ اس کا خارج کردہ ہارمون جسم کے تمام خلیوں کو توانائی دینے میں مدد دیتا ہے۔ہمارا جسم آئیوڈین کے ذریعے تھائیرائیڈ ہارمون بناتے ہیں اور اگر آئیوڈین کی کمی ہوجائے تو تھائیرائیڈ گلینڈ میں سوزش آجاتی ہے۔

تھائیرائیڈ کی علامات:

• اس کی سب سے عام علامت یہ ہے کہ گلے میں سوجن ہونے لگتی ہے اور وہ باقاعدہ الگ سے دکھنے لگتی ہے یہ سب سے عام علامت ہے مگر اس کی فوری تشخیص نہیں ہو پاتی ہے۔
• وزن تیزی سے بڑھنے لگتا ہے۔
• سانس لینے میں تکلیف ہونے لگتی ہے اور متواتر یہ تکلیف بڑھتی رہتی ہے۔
• خواتین میں حمل کےمسائل ہوجاتے ہیں اور بعض مرتبہ اس سے بانجھ پن بھی ہو جاتا ہے۔
• سردی زیادہ لگنے لگتی ہے۔
• مسلز میں تکلیف مستقل ہونے لگتی ہے۔
• تھائی رائیڈ کے مرض سے آنکھیں موٹی ہوجاتی ہیں۔
• آئیوڈین کی کمی کی وجہ سے ہمارے ہاتھ ٹھنڈے رہنے لگتے ہیں۔
• نوعمر بچیوں کا قد نہ بڑھنا بھی اس کی ایک خاموش علامت ہے۔
• آواز بدلتی ہوئی اور گونجتی ہوئی محسوس ہونے لگتی ہے۔

تھائیرائیڈ کی وجوہات:

• اس کی عام وجہ تو جسم میں آئیوڈین کی کمی ہے۔
• ڈپریشن اور ذہنی تناؤ بھی اس مرض کو بڑھاتے ہیں۔
• شوگر، بلڈ پریشر کی بیماری بھی اس کی وجہ بنتی ہے۔

گھریلو نسخہ:

• آدھے کپ پانی میں دارچینی ، 2عدد چھوٹی الائچی، آدھا چمچ سونف اور تھوڑی سی ادرک کا ٹکڑا لے کر اچھی طرح ابالیں۔ جب پانی ایک کپ رہ جائےتو نیم گرم ہونے پر پی لیں۔ یہ اس مرض میں ایک اہم نسخہ سمجھا جاتا ہے۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Thyroid Control Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Thyroid Control Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Thyroid Control Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12388 Views   |   28 Aug 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

تھائیرائیڈ کیا ہے؟ جانیں اس کی علامات وجوہات اور اس کو کنٹرول کرنے کا گھریلو نسخہ

تھائیرائیڈ کیا ہے؟ جانیں اس کی علامات وجوہات اور اس کو کنٹرول کرنے کا گھریلو نسخہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تھائیرائیڈ کیا ہے؟ جانیں اس کی علامات وجوہات اور اس کو کنٹرول کرنے کا گھریلو نسخہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔