2 سال میں قرآن حفظ کیا پھر شوبز میں ۔۔ لائبہ خان کو اداکاری کرنے کیلئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑے؟ انٹرویو میں سب بتا دیا

ڈرامہ سیریل کفارہ، کیسی تیری خودغرضی، بے لگام اور حسینہ جیسے ڈراموں سے مشہور ہونے والی اداکارہ لائبہ خان نے اپنے نٹ کھٹ انداز اور بہترین اداکاری سے صارفین کا دل جیت لیا۔ ہر آنے والے ڈرامے میں لائبہ خان کی موجودگی انکی شہرت کا پتہ بتاتی ہے۔

لائبہ خان نے جہاں زندگی میں منفرد موڑ دیکھے وہیں اداکاری میں بھی انکے ساتھ کچھ ایسے ہی معاملات پیش آئے۔ اداکارہ لائبہ کا ایک پُرانا انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انکشاف کرتے ہوئے لائبہ خان نے خود بتای اتھا کہ: میں حافظِ قرآن ہوں اور مجھے قرآن حفظ کرنے میں صرف 2 سال کا وقت لگا تھا۔ میرے حافظِ قرآن ہونے کی وجہ سے ہی میرے والد نے شوبز میں آنے سے منع کیا تھا۔۔"

اداکارہ نے مزید بتایا کہ بچپن میں ناسمجھی کی وجہ سے حفظ قرآن نہیں کرنا چاہتی تھیں، کیونکہ سمجھ نہیں تھی۔ والدین کی شدید خواہش تھی کہ میں قرآن حفظ کروں اور والدہ کی سب سے بڑی خواہش ہی یہی تھی، اس لیے مجھے قرآن حفظ کروایا گیا۔ جب 7 سال کی تھی، تب قرآن کو حفظ کرنا شروع کیا اور 9 سال کی عمر میں دو سال کے اندر حفظ کرلیا۔ میرے والد نہیں چاہتے تھے کہ میں اداکاری کروں اور مجھے بھی شوق نہیں تھا جب کہ شروع میں میں بے دلی سے اداکاری کرتی رہی تھی۔

10 سال کی عمر میں آٹھویں کلاس میں داخلہ لیا اور میٹرک کے امتحانات دینے سے قبل ہی اداکاری شروع کردی تھی۔

لائبہ خان نے یہ بھی کہا کہ: کورونا آنے سے پہلے بارہویں جماعت تک تعلیم حاصل کی تھی، جس کے بعد کورونا 2019 کی وبا پھیل گئی اور یونیورسٹی میں داخلہ نہ لے سکیں لیکن جلد ہی یونیورسٹی میں داخلہ لینے کا عزم ظاہرکیا۔"

ان کا کوئی بھائی نہیں، ان سے بڑی بہن ایمان خان بھی اداکاری کرتی ہیں۔ اگر میں پہلے تعلیم حاصل نہ کرسکی تو شادی کے بعد لازمی کروں گی۔

شادی کے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کچھ عرصے اپنے کام پر توجہ دوں گی اور پھر شادی کے بندھن میں بندھ جاؤں گی کیونکہ وہ بھی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔"

Laiba Khan Hafiz E Quran Ho Kar Showbiz Me Kyu Ai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Laiba Khan Hafiz E Quran Ho Kar Showbiz Me Kyu Ai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Laiba Khan Hafiz E Quran Ho Kar Showbiz Me Kyu Ai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   1936 Views   |   21 Aug 2024
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

2 سال میں قرآن حفظ کیا پھر شوبز میں ۔۔ لائبہ خان کو اداکاری کرنے کیلئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑے؟ انٹرویو میں سب بتا دیا

2 سال میں قرآن حفظ کیا پھر شوبز میں ۔۔ لائبہ خان کو اداکاری کرنے کیلئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑے؟ انٹرویو میں سب بتا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 2 سال میں قرآن حفظ کیا پھر شوبز میں ۔۔ لائبہ خان کو اداکاری کرنے کیلئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑے؟ انٹرویو میں سب بتا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔