پاکستان کی مشہور جوڑی گوہر رشید اور کبریٰ خان حالیہ شادی کی تقریب کے دوران اپنی خوشیوں کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید نے مکہ مکرمہ میں نکاح کے بعد اپنی شادی کی تقریبات کا آغاز پاکستان میں کیا، جس کی پہلی محفل شہندی کی تقریب تھی۔ اس تقریب میں شوبز کی دنیا کے کئی بڑے ستارے شریک ہوئے۔
کبریٰ خان نے پستہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا، جبکہ گوہر رشید نے سفید رنگ کا شال پہنا۔ اس رات موسیقی اور رقص کا بھی خوب اہتمام کیا گیا، اور جوڑے کی ڈانس پرفارمنسز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہیں، جہاں ان کی محبت اور خوشی صاف نظر آ رہی تھی۔
تقریب میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کے دوستوں نے بھی اپنی پرفارمنسز پیش کیں۔
تاہم، مکہ مکرمہ میں نکاح کے بعد شادی کی خوشیوں میں رقص پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی ہوا۔ بعض لوگوں نے اس بات پر اعتراض کیا کہ مقدس مقام پر نکاح کے بعد اس طرح کی محفلیں مناسب نہیں۔
یہ بحث جاری رہنے کے باوجود، جوڑے کی شہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر ہو رہی ہیں، اور ان کے مداح اس خوشی میں شامل ہو رہے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kubra And Gohar Mehndi Got Criticism and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kubra And Gohar Mehndi Got Criticism to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.