سردی جیسے سخت موسم میں دودھ پلانے والی ماں کے لیے مناسب خوراک کی اہمیت کو سمجھنا بہت ضروری ہے، کیونکہ سردیوں کے دوران سرد موسم ماں کے ساتھ ساتھ بچے کی صحت کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے، اس لیے دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور جو کچھ کھاتی ہیں یا پیتی ہیں اس پر زیادہ توجہ دیں۔
موسم سرما زوروں پر ہے، اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے وقت کی ضرورت ہے کہ وہ اپنے ساتھ ساتھ نوزائیدہ بچے کی صحت کا بھی خیال رکھیں، کیونکہ ایک دودھ پلانے والی ماں جو بھی کھاتی اور پیتی ہے اس کا براہِ راست اثر بچے کی صحت پر بھی پڑتا ہے۔
لہذا دودھ پلانے والی نئی ماؤں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ ہائیڈریٹ رہیں، غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں، تیل، مصالحہ دار اور شکر والے کھانوں سے پرہیز کریں، ٹھنڈی چیزیں نہ کھائیں نہ ہی پیئیں، اپنی قوت مدافعت میں اضافہ کریں، اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ٹھنڈی ہوا میں باہر نکلنے سے گریز کریں اور کمرے کا صحیح درجہ حرارت برقرار رکھیں۔
ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ ان سردی کے موسم میں ماں اور بچے کے بیمار ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں، آیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کونسی غذائیں ہیں جن کا استعمال دودھ پلانے والی ماؤں کو نہیں کرنا چاہیئے۔
کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کو، سوپ گرم دودھ، تازہ مگر اچھی سبزیاں، ڈرائی فروٹ، انڈوں اور گرم تاثیر والی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے، ادرک اور لیموں کا قہوہ بنا کر پینا چاہیئے، ساتھ ہی شہد کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیئے۔
مصالحہ دار، فضول، تیل والی، گیس پیدا کرنے والی (بروکولی، پھول گوبھی) اور چینی والی غذائیں کھانے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔
اس کے علاوہ، کچے کھانے یعنی کم پکے ہوئے کھانے نہ کھائیں اور سمندری غذا کو اچھی طرح پکا کر کھائیں اس کے علاوہ یہ ہرگز نہ بھولیں کہ سردیوں میں ماں کی غذا کا تعلق بچے کی صحت سے ہوتا ہے اس لئے کیا کھانا چاہیئے اور کیا نہیں آپ کو یہ جاننے کے لیے کسی ماہر سے مشورہ کرنا چاہیے کہ آپ کے لیے کون سی غذائیں بہترین ہیں۔
ساتھ ہی کولڈ ڈرنک، کھٹی چیزیں، آئسکریم وغیرہ سے پرہیز کرنا چاہیئے، جن سے گلا خراب ہونے یا کھانسی کا خدشہ ہو کیونکہ اگر ماں اس قسم کی چیزوں کا استعمال کرے تو بچے کا سینہ فوری جکڑ جاتا ہے۔