اگر آپ کے پیر کا انگوٹھا اس طرح سوج گیا ہے تو اسکا مطلب ۔۔ انگوٹھے کی سوجن کو ختم کرنے وہ 4 گھریلو طریقے جو آپ کی بڑی مشکل آسان بنا دیں

انگوٹھے میں سوجن ایک عام سا مسئلہ ہے اور یہ مسئلہ زیادہ تر خواتین کے ساتھ پیش آتا ہے کیونکہ وہ پیروں میں ہیلز سنڈل کا استعمال کرتی ہیں۔

لیکن پیروں پر سوجن ، یہاں اس مسئلے کے چند ایسے حل بھی موجود ہیں جن سے آپ قدرتی طور پر پاؤں کے انگوٹھے کے درد کو کم کر سکتے ہیں۔

لیکن خیال رہے کہ ہر ٹوٹکہ آزمانے کے بعد اگر پھر بھی اس مسئلے پر قابو پایا نہ جا سکے تو سرجری آخری آپشن درکار ہے۔

1- ٹینس بال کا استعمال کریں

انگوٹھے کی سوجن کے لیے ایک نہایت سادہ ورزش جو آپ 10 سے 15 منٹ کے لیے کرسکتے ہیں۔ پہلے ٹینس کی بال فرش پر رکھیں اور پھر اس پر اپنا سوجن میں مبتلا والا پاؤں رکھیں اور اپنے پاؤں کو آگے پیچھے کرنا شروع کریں۔ ہر 3 سے 5 منٹ تک یہ دہرائیں۔یہ آپ کے پاؤں کے لیے بہت زیادہ آرام دہ ثابت ہو گا اور ذہنی سکون بھی ملے گا۔

2- تولیہ پاؤں کے پنجوں سے پکڑیں

ایک اور سادہ ورزش جو آپ استعمال کر سکتے ہیں وہ یہ کوئی بھی چھوٹا تولیہ فرش پر رکھیں اور اسے پاؤں کی انگلیوں سے پکڑیں اور اپنی انگلیوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جانب کھینچیں۔ آپ اس مشق کو 5 بار دہرا سکتے ہیں، تاہم پیر کی یہ ورزش آپ کے پاؤں مضبوط رکھنے میں معاون رہے گی اور پیروں کو لچکدار بنائے گی۔

3- زیتون کا تیل سے مساج کریں

دن میں ایک سے دو بار اپنے پیروں کی مالش کرنا ایک ایسا عمل ہے جس سے آپ اپنے انگلیوں کو لچکدار اور تندرست بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔پاؤں کی سوجن کو کم کرنے کے لیے تھوڑا سا گرم زیتون کا تیل لے کر متاثرہ جگہ پر اچھی طرح مساج کریں جو آپ کو جوڑوں اور سوجن سے لڑنے میں مدد فراہم کرے گا ۔ اپنے پیروں کو ایک وقت میں 15 منٹ تک مساج کرنے کی کوشش کریں۔ زیتون کے تیل کا استعمال آپ کے کام کو آسان بنا دے گا اور آپ اپنے پیروں کی انگلیوں کو باآسانی حرکت میں لا سکیں گے۔

4- پیروں کو گرم یا ٹھنڈے پانی بھگوئیں

پیروں میں سوجن اور دکھن کا ایک اور مفید علاج یہ ہے کہ آپ انہیں گرم پانی اور ایپسوم نمک کے ساتھ بالٹی یا ٹب میں بھگو دیں جس سے آپ کے پیروں کو راحت حاصل ہوگی۔ ٹب کو ٹخنوں تک بھریں اور اپنے پیروں کو 10-15 منٹ تک اس میں ڈالے رکھیں۔ متبادل کے طور پر ، آپ سونے سے قبل کم از کم 10 منٹ کے لیے اپنے پیروں کو برف کے پانی میں رکھ کر بھی پیروں اور انگوٹھے کی سوجن میں کمی لا سکتے ہیں ۔ اس طرح تمام سوجن اور سوزش کم ہو جائے گی۔

Angothay Ki Sujan Ka Ilaj

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Angothay Ki Sujan Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Angothay Ki Sujan Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4003 Views   |   15 Jun 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اگر آپ کے پیر کا انگوٹھا اس طرح سوج گیا ہے تو اسکا مطلب ۔۔ انگوٹھے کی سوجن کو ختم کرنے وہ 4 گھریلو طریقے جو آپ کی بڑی مشکل آسان بنا دیں

اگر آپ کے پیر کا انگوٹھا اس طرح سوج گیا ہے تو اسکا مطلب ۔۔ انگوٹھے کی سوجن کو ختم کرنے وہ 4 گھریلو طریقے جو آپ کی بڑی مشکل آسان بنا دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کے پیر کا انگوٹھا اس طرح سوج گیا ہے تو اسکا مطلب ۔۔ انگوٹھے کی سوجن کو ختم کرنے وہ 4 گھریلو طریقے جو آپ کی بڑی مشکل آسان بنا دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔