بوڑھی ماں کا خیال پڑوسی رکھ رہے تھے ۔۔ والدہ کا خیال نہ رکھنے پر تینوں بیٹوں نے اپنی بیویوں کے ساتھ کیا کیا؟

دنیا میں ایسی کئی خبریں ہوتی ہیں، جو کہ سب کو افسردہ تو کر ہی دیتی ہیں، تاہم حیران بھی کر دیتی ہیں۔ایسی ہی ایک خبر نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔

ماں ایک ایسی ہستی ہے جو تمام تر مشکلات برداشت کر کے بھی اپنے چہرے سے مسکراہٹ کو ہٹنے نہیں دیتی ہے، لیکن یہی ماں جب بیٹوں کی بے رخی کو دیکھتی ہے تو ٹوٹ کر رہ جاتی ہے۔

وہ مائیں خوش قسمت ہوتی ہیں جنہیں ان کی اولاد آخری وقت تک اپنے سے جدا نہیں ہونے دیتی ہیں۔ الجزائر سے تعلق رکھنے والے تین بھائیوں نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی جب ان سے متعلق ایک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ تینوں بھائی شادی شدہ تھے اور اپنی والدہ کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے۔

بھائیوں کا خیال تھا کہ جب ہم گھر سے ملازمت کے لیے نکلتے ہیں تو والدہ گھر میں آرام کرتی ہوں گی، ان کی بیویاں اپنی ساس کی خدمت کرتی ہوں گی۔

مگر یہ خیال ان کا اس وقت ٹوٹ کر رہ گیا جب اچانک تینوں بھائیوں نے کام سے واپس اچانک گھر آ کر بیویوں کو حیران کر دیا، اگرچہ بیویاں تو حیران ہوئیں مگر بیٹوں کی آنکھوں میں آنسو تھے کیونکہ والدہ پڑوسیوں کے پاس تھی۔

والدہ کو پڑوس میں رہنے والی خاتون نہلا رہی تھی اور ان کا خیال رکھ رہی تھی، یہ دیکھ کر تینوں بیٹے طیش میں آ گئے اور پھر بیویوں سے تکرار کرنے لگے۔ معاملہ اس حد تک گرم ہو گیا کہ تینوں بھائیوں نے بیویوں کو طلاق ہی دے دی۔ ذرائع کے مطابق بیٹوں کی والدہ ضعیف العمر خاتون ہیں جنہیں دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔

Boorhi Maan Ka Khayal

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Boorhi Maan Ka Khayal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Boorhi Maan Ka Khayal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   28744 Views   |   05 Oct 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بوڑھی ماں کا خیال پڑوسی رکھ رہے تھے ۔۔ والدہ کا خیال نہ رکھنے پر تینوں بیٹوں نے اپنی بیویوں کے ساتھ کیا کیا؟

بوڑھی ماں کا خیال پڑوسی رکھ رہے تھے ۔۔ والدہ کا خیال نہ رکھنے پر تینوں بیٹوں نے اپنی بیویوں کے ساتھ کیا کیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بوڑھی ماں کا خیال پڑوسی رکھ رہے تھے ۔۔ والدہ کا خیال نہ رکھنے پر تینوں بیٹوں نے اپنی بیویوں کے ساتھ کیا کیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔