کورین خواتین کی اسکن کا راز ۔۔ جانئے 2 منٹ میں انتہائی چمکدار اور گوری جلد کیسے حاصل کی جائے؟

آج کل انٹرنیٹ پر خواتین کورین اسکن کئیر روٹین کافی شوق سے دیکھتی ہیں اور خواہش کرتی ہیں کہ ان کی اسکن بھی ایسی ہوجائے، اگر آپ واقعی میں کورین اسکن کیئر کے معمولات پر عمل کرنا چاہتی ہیں تو یہ ریمیڈی خاص آپ کیلیئے ہی ہے۔

کورین خواتین عام طور پر خوبصورت جلد کی حامل ہوتی ہیں، جو قدرتی طور پر گوری، تازہ اور چمکدار ہوتی ہے اور اس کی بنیادی وجہ ان کی جلد کی دیکھ بھال کے بہت سے معمولات میں چاول کا استعمال ہے۔ اسلیئے آج ہم چاول کا سب سے مؤثر طریقہ آپ کے ساتھ شیئر کریں گے۔

چاول کا ماسک بنانے کے لیے آپ کو ان اجزاء کی ضرورت ہوگی۔
۔ ½ کپ کچے چاول
۔ 2 سے 3 کپ پانی

عمل کرنے کا طریقہ:

۔ ایک صاف پیالے میں ½ کپ چاول لیں، اور اسے اچھے سے صاف کرکے پانی سے دھو لیں
۔ اب اس چاول کو 2 سے 3 کپ پانی میں بھگو دیں، اور 2 دن کیلیئے چھوڑ دیں
۔ 2 دن کے بعد اس پانی کو چھان لیں، آپ کا خمیر شدہ چاول کا پانی استعمال کے لیے تیار ہے
۔ خمیر شدہ چاول کا پانی، ابلے ہوئے چاول کے پانی سے زیادہ طاقتور ہے

استعمال کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے 1 چمچ اس خمیر شدہ پانی کا لیں اور اس میں 1 چمچ سادہ پانی ملا کر پتلا کرلیں، اب صاف روئی کو اس میں ڈبو کر اس پانی کو پورے چہرے پر لگائیں
۔ اسے اپنے چہرے پر 20 سے 25 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر منہ دھولیں
۔ آپ اس چاول کے پانی کو 1 ہفتے تک فریج میں رکھ سکتے ہیں
اس ریمیڈٰی پر عمل کرکے آپ انتہائی خوبصورت چمکدار کورین اسکن حاصل کرسکتے ہیں۔

Korean Skin Whitening Rice Water

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Korean Skin Whitening Rice Water and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Korean Skin Whitening Rice Water to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3222 Views   |   18 Jan 2023
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کورین خواتین کی اسکن کا راز ۔۔ جانئے 2 منٹ میں انتہائی چمکدار اور گوری جلد کیسے حاصل کی جائے؟

کورین خواتین کی اسکن کا راز ۔۔ جانئے 2 منٹ میں انتہائی چمکدار اور گوری جلد کیسے حاصل کی جائے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کورین خواتین کی اسکن کا راز ۔۔ جانئے 2 منٹ میں انتہائی چمکدار اور گوری جلد کیسے حاصل کی جائے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔