خشک خوبانی کے ایسے فوائد کہ آپ حیران رہ جائیں

خوبانی دیکھنے میں ایک چھوٹا سا پھل نظر آتا ہے لیکن لذت اور ذائقہ کے اعتبار سے اس کا کوئی ثانی نہیں ہے کچی خوبانی مزاج کے لحاظ سے سرد تر اور پکی ہوئی خوبانی کا مزاج گرم تر ہوتا ہے-

خوبانی دو رنگوں سفید اور زرد رنگ میں ہوتی ہے خوبانی کو خشک کر کے اس کا تیل بھی حاصل کیا جاتا ہے جسے سر کے امراض دور کرنے کے لیے استعمال میں لایا جاتا ہے- اگر اس کو خشک بھی کر لیا جائے تب بھی اس کے فوائد میں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے-

اس لیے خشک خوبانی آپ کبھی بھی کھا سکتے ہیں کیونکہ یہ سارا سال ہی دستیاب رہتی ہے اور فوائد بھی وہی رہتے ہیں-
خوبانی صفراوی مزاج کے لوگوں کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے صرف دس خوبانیاں کھائیں اس سے زیادہ خوبانی کھانا نقصان کا باعث بنتی ہے خوبانی کھانے کے بعد اس کا مغز بھی ضرور کھائیں کیونکہ اس کی گری اس کے نقصانات کو کم کرنے میں مددگار ہوتی ہے کچی خوبانی بھی نہ کھائیں اس سے اپھارہ ہو جاتا ہے-

پاکستان میں بھی خوبانی کے درخت کاشت کیے جاتے ہیں خوبانی کا جام ،مربہ ،چٹنی اور اچار بھی سب بڑے شوق سے کھاتے ہیں- خوبانی کھانے والے افراد کو سرطان کا مرض نہیں ہوتا- گلگت اور اس سے ملحقہ علاقوں میں خوبانی کو خشک کر کے سارا سال کھایا جاتا ہے-

خشک خوبانی سارا سال مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہے خوبانی ذرا دیر سے ہضم ہوتی ہے خوبانی کھانے والوں کی قوت معدافعت بڑھ جاتی ہے- خوبانی میں وٹامن سی،فاسفورس،پروٹین،آئرن اور موجود ہوتا ہے خوبانی بواسیر اور آنتوں کے سدے بآسانی نکال دیتی ہے-

خوبانی کا پھل قبض کشا ہے خوبانی جسم کو طاقت دیتی ہے اور پیاس کی شدت کو کم کرتی ہے خوبانی سوزش معدہ میں کھانا مفید ہوتا ہے- خوبانی پیٹ کے کیڑوں کو ہلاک کرتی ہے خوبانی کو مغز سمیت کھانے سے قوت باہ میں اضافہ کا مؤجب بنتا ہے- خوبانی کھانے سے خون میں اضافہ ہوتا ہے اس سے صفراء کی شکایت دور ہوتی ہے-

خوبانی کھانے سے معدے کا بھاری پن،جلن اور گیس ختم ہو جاتی ہے اس کے لیے آپ صبح آٹھ خشک خوبانیاں نہار منہ کھا لیں اس کے بعد چاٹی کی لسی کا ایک گلاس پی لیں کم از کم دس دن تک ایسا کریں ۔اس کے علاوہ خوبانی گلے کی خراش ،نزلہ و زکام میں بھی آرام کا سبب بنتی ہے- اگر منہ میں آبلے بن جائیں تو بھی چند خوبانیاں کھالیں اس سے آرام ملے گا-

اگر جوڑوں کا درد ہو تو خوبانی کے ساتھ ساتھ اس کے مغز کو بھی کھائیں اس سے ہر طرح کے چھوٹے بڑے دردوں سے نجات مل جائے گی اگر منہ سے بدبو آتی ہو نیند کی کمی ہو اور پیٹ بھرا بھرا محسوس ہو تو خوبانی کی گری کے ساتھ کالی مرچ اور زیرہ سیاہ کو پیس لیں اور صبح ناشتہ میں ایک چمچ اس کا سفوف لے لیا کریں-

خوبانی کے مغز کا تیل سر کے بالوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اس کے استعمال سے بال تندرست اور مضبوط رہتے ہیں اور تادیر ان کی رنگت بھی قائم رہتی ہے بالوں کی خشکی و سکری سے بھی نجات مل جاتی ہے- اس کے علاوہ اس کے تیل کو چہرے پر لگانے سے خشکی کا خاتمہ ہو جاتا ہے اس کے تیل کی کنپٹیوں پر ہلکی ہلکی مالش کریں تو اس سے اچھی نیند آئے گی-

اگر اس کے مغز اور ہرڑ کو پیس کر سفوف بنا لیں اور ایک شیشی میں ڈال کر رکھ لیں اسے روزانہ رات کو ایک چمچ دودھ کے ساتھ لے لیں کم از کم تین ماہ تک یہ عمل کریں خونی بواسیر کا خون آنا بند ہو جائے گا بواسیر کے مریض سبزیوں اور پھلوں کا استعمال ضرور کریں خشک خوبانی کھانے سے جسم بھی فربہ ہو جاتا ہے -

Khushk Khubani Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khushk Khubani Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khushk Khubani Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12470 Views   |   23 Sep 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

خشک خوبانی کے ایسے فوائد کہ آپ حیران رہ جائیں

خشک خوبانی کے ایسے فوائد کہ آپ حیران رہ جائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خشک خوبانی کے ایسے فوائد کہ آپ حیران رہ جائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔