اف یہ سنک پھر بند ہو گیا! اگر آپ اس مسلے سے پریشان ہیں تو صرف ان 4 طریقوں کا استعمال کر کے دیکھیں

عام طور پر اکثر خواتین کو برتن دھونے سخت برے لگتے ہیں مگر بدقسمتی سے برا لگنے کے باوجود ان کو یہ کام دن میں باربار کرنا پڑتا ہے اور اگر اس دوران سنک کا گٹر بند ہو جاۓ تو برتن دھونا اور بھی عزاب ہو جاتا ہے

کچن کے سنک کے گٹر کو بند ہونے سے بچانے کے کچھ طریقے

عام طور پر یہ تو سب ہی نے سنا ہو گا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہوتی ہے اسی طرح سے اگر آپ وقت سے پہلے ہی ان عوامل کا تدارک کر لیں جو گٹر کے بند ہونے کا سبب ہوتس ہیں تو آپ کو اس مسلے سے کم ہی دوچار ہونا پڑے گا

عام طور پر کچن کے سنک کے گٹر کے بند ہونے کے دو سب سے بڑے سبب ہوتے ہیں ان میں سے پہلا سبب چکنائی ہوتا ہے جو کہ گٹر کو بند کر دینے کا سبب بن جاتا ہے اور دوسرا بڑا سبب چاۓ کی پتی ہوتی ہے ۔ کوشش کریں چاۓ کی پتی کو یا جمی ہوئی چکنائی کو سنک کے گٹر میں نہ جانے دیں اس طرح سے آپ اس کو بند ہونے سے روک سکتی ہیں

گٹر کے بند ہو جانے پر کھولنے کے ‎آسان طریقے

1: ابلے پانی میں برتن دھونے کا صابن ملائيں

عام طور پر اگر آپ کے سنک کا گٹر چکنائی کی وجہ سے بند ہے ۔ اس کو دور کرنے کے لیۓ ایک ڈرم پانی کا ابال لیں اور اس کے اندر تھوڑی مقدار میں برتن دھونے کا صابن یا لیکوئيڈ شامل کر دیں ۔ اور اس کو گٹر میں ڈال کر کچھ دیر کے لیۓ چھوڑ دیں۔ اگر ایک دفعہ سے یہ نہ کھلے تو اس عمل کو دو سے تین بار دہرائیں ۔لیکن اگر آپ کے سنک کے گٹر کے پائپ پلاسٹک کے ہیں تو اس طریقہ کار کو استعمال کرنا خطرناک بھی ہو سکتا ہے اس صورت میں یہ دیگر طریقے استعمال کریں

2: بیکنگ سوڈا اور سرکہ

اس طریقے کا استعمال عام طور پر اس وقت کریں جب آپ کچن کے سارے کام کر چکے ہوں اس کے لیۓ ایک تہائی کپ بیکنگ سوڈا یا کھانے کا سوڈا لے لیں اور اتنی ہی مقدار میں سرکہ لے لیں اور ان دونوں کو سنک کے گٹر میں ڈال دیں اور رات بھر کے لیۓ چھوڑ دیں ۔ صبح ایک ٹب گرم پانی کا سنک میں بہا دیں گٹر خود بخود ایسے کھل جاۓ گا جیسے کبھی بند ہی نہ تھا

3: بیکنگ سوڈا اور نمک

یہ عمل بھی رات کے وقت کریں اس کے لیے آدھا کپ کھانے کا سوڈا اور آدھا کپ نمک ملا لیں اور اس کو گٹر میں ڈال کر رات بھر کے لیۓ چھوڑ دیں اور صبح اٹھ کر ایک ٹب گرم پانی کا ڈال دیں گٹر خود کھل جاۓ گا

4: بیکنگ سوڈا اور ہائیڈروجن پر آکسائیڈ

اگر آپ منٹوں میں گٹر کھولنا چاہتی ہیں تو یہ بہترین ترین نسخہ ہے اس کے لیۓ ایک کپ ہائيڈروجن پر آکسائیڈ لے لیں ۔ یہ کسی بھی میڈیکل اسٹور سے آسانی سے مل جاۓ گا اور اس میں دو چمچ کھانے کا سوڈا ملا کر گٹر میں ڈال دیں اور چند منٹوں کے لیے چھوڑ دیں ۔ تھوڑی دیر میں گٹر کھلنے لگے گا اس کی طاقت میں اضافے کے لیۓ پندرہ منٹ بعد اس پر گرم پانی بھی ڈال دیں اور بغیر ہاتھ گندے کیۓ گٹر کھولیں

Sink Band Hogya To Kia Karen

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Sink Band Hogya To Kia Karen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sink Band Hogya To Kia Karen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1806 Views   |   06 Jun 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اف یہ سنک پھر بند ہو گیا! اگر آپ اس مسلے سے پریشان ہیں تو صرف ان 4 طریقوں کا استعمال کر کے دیکھیں

اف یہ سنک پھر بند ہو گیا! اگر آپ اس مسلے سے پریشان ہیں تو صرف ان 4 طریقوں کا استعمال کر کے دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اف یہ سنک پھر بند ہو گیا! اگر آپ اس مسلے سے پریشان ہیں تو صرف ان 4 طریقوں کا استعمال کر کے دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔