مہنگے سیرم میں استعمال ہونے والا وٹامن ای آئل گھر میں کیسے بنائیں؟ جلد، بالوں اور صحت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے والا تازہ وٹامن ای آئل اب خود بنائیں

وٹامن ای آئل خوبصورتی اور صحت کو بڑھانے والی ہر غذا میں استعمال ہوتا ہے، چاہے وہ کوئی دوائی ہو یا سیرم۔ بیوٹی ماسک ہو یا کوئی سکرب، ہر چیز میں وٹامن ای سب سے زیادہ اسعتمال ہوتا ہے۔ اب شوگر کی وجہ سے ناخن خراب ہوگئے ہوں، یا جلد پر برس کے نشانات ان تمام مسئلوں کے حل میں ضروری جُز وٹامن ای اور اس کا آئل ہے۔ اس میں D-alpha-tocopheryl acetate پایا جاتا ہے ساتھ ہی یہ اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہوتا ہے جو زخموں کو جلد بھرنے کی طاقت رکھتا ہے۔

وٹامن ای آئل بازار والے کہاں سے حاصل کرتے ہیں؟

دراصل وٹامن ای سب سے زیادہ سورج مکھی کے پھول کے درمیان والے گول حصے میں سے حاصل کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں آئل کی مقدار اور وٹامن ای ایک خاص تناسب کے تحت قدرتی طور پر پائے جاتے ہیں جن کو مشینوں کے ذریعے جذب کرکے حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ اس کی اصل حالت ہوتی ہے۔ لیکن صرف ایک یہی طریقہ نہیں ہے بلکہ قدرتی طور پر یہ آئل اللہ تعالیٰ نے دیگر کھانوں میں بھی رکھا ہے۔ لہٰذا آپ اس کو گھر میں خود بھی بنا سکتے ہیں۔

گھر میں کیسے بنائیں؟

اجزاء:

اس آئل کو گھر پر خود اپنی ضرورت کے مطابق بنانے کے لئے آپ کو درج ذیل اجزاء درکار ہیں:
٭ مونگ پھلی ایک مٹھی وہ بھی چھلکوں سمیت
٭ زیتون کا تیل 1 کپ
٭ سورج مکھی کے بیجوں کا پاؤڈر

بنائیں کیسے؟

ایک پین کو گرم کریں۔ اب ایک سٹیل کی پیالی کو اس پین کے اوپر رکھیں۔ اس میں مٹھی بھر مونگ پھلیوں کو زرد چھلکے سمیت ڈالیں اور اس میں چمچ زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔ اس کو تقریباً 20 منٹ پکائیں۔ جب تک اس میں کچھ بلبلے بننے لگیں گے اور جب ان بلبلوں میں خوب اچھی طرح پکاؤ آنے لگے تو چمچ کی مدد سے اس کو ہلاتے رہیں۔
پھر کپ میں موجود زیتون کا تیل اس میں ڈالیں اور سورج مکھی کے بیجوں کا پاؤڈر ایک سے دو چمچ ڈال کر اسی طرح 40 منٹ تک پکائیں تاکہ مونگ پھلیوں کے چھلکوں کا سارا رنگ آپ کو پیالی میں نظر آنے لگے۔
اب اس کو 10 سے 15 منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں اور چھننی کی مدد سے چھان لیں۔ لیجیے گھر بیٹھے خالص وٹامن ای آئل بن کر تیار ہے اب اسے ایک بوتل میں محفوظ کرلیں۔ یہ مہینے تک خراب نہیں ہوگا۔

استعمال کیسے کریں؟

اس کو براہِ راست چہرے اور بالوں پر لگائیں، زخموں کے نشانات پر لگالیں، برس کے داغ دھبوں پر بھی کارآمد رہے گا لیکن فوری رزلٹ کی امید نہ رکھیں۔ کم سے کم 3 سے 5 ماہ تک اس کا استعمال کیجیے۔

وٹامن ای کے فائدے:

• اینٹی ایجنگ اثرات کو کنٹرول کرتا ہے۔ 30 کی عمر کے بعد خواتین کو یہ وٹامن کسی نہ کسی طرح لازمی استعمال کرنا چاہیے تاکہ جلد بڑھاپے کے اثرات نمودار نہ ہوں۔
• نظامِ انہضام کو فعال رکھتا ہے، جلد اور بالوں کے لئے تو بہترین جُز ہے۔ اس سے گنج پن کا مسئلہ بھی کنٹرول میں رہتا ہے اور چہرے کی خوبصورتی بھی بحال ہوتی ہے۔
• خواتین کے اندر ہارمون کے سبب ماہواری میں ہونے والی بے قاعدگی اور اسقاط حمل کے خطرے کو روکنے میں وٹامن ای اہم کردار ادا کرتا ہے یہ رحم کو مضبوطی فراہم کر کے اسقاط حمل کے خطرے کو روک دیتا ہے-

وٹامن ای کی کمی کے اثرات:

وٹامن ای کی کمی کی علامات مندرجہ ذیل ہیں:
• وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے ہمیں پٹھوں کی کمزوری ہوتی ہے ہمارے اعصابی نظام کے لئے وٹامن ای بہت ضروری ہے یہ اہم آکسیڈنٹ میں شامل ہے۔اس کی کمی کی وجہ سے پٹھوں میں تناؤ پیدا ہوتا ہے جو پٹھوں کی کمزوری کا باعث بنتا ہے۔
• چلنے میں دشواری ہوتی ہے اور جسم میں کمزوری پیدا ہوتی ہے جس وجہ سے انسان پیدل چلنے سے تھک جاتا ہےاور تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔
• ہمارا نظامِ انہظام ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرتا، ہضم کرنے میں مسئلہ ہوتا ہے۔
• ہمارے مدافعتی خلیوں کو روکتی ہے اس لئے بڑی عمر کے لوگوں کو نقصان ہوسکتا ہے۔اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات شامل ہیں جو آزاد ریڈکلز کے خلاف صلاحیت رکھتے اور کسی بھی انسان کے لئے ہر لحاظ سے مفید ہیں۔

How To Make Vitan C Oil At Home

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like How To Make Vitan C Oil At Home and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Vitan C Oil At Home to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   35851 Views   |   22 Aug 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

مہنگے سیرم میں استعمال ہونے والا وٹامن ای آئل گھر میں کیسے بنائیں؟ جلد، بالوں اور صحت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے والا تازہ وٹامن ای آئل اب خود بنائیں

مہنگے سیرم میں استعمال ہونے والا وٹامن ای آئل گھر میں کیسے بنائیں؟ جلد، بالوں اور صحت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے والا تازہ وٹامن ای آئل اب خود بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مہنگے سیرم میں استعمال ہونے والا وٹامن ای آئل گھر میں کیسے بنائیں؟ جلد، بالوں اور صحت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے والا تازہ وٹامن ای آئل اب خود بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔