سر درد کی کتنی اقسام ہیں اور یہ کیوں ہوتا ہے؟ اس درد سے نجات میں مددگار طریقہ بھی جانیں

سر درد ایک عام بیماری ہے جو بچوں سے لے کر بڑوں تک کسی کو بھی ہو جاتی ہے۔ سر کا درد جسمانی خلل، بلڈ پریشر یا ڈپریشن سے بھی ہو جاتا ہے۔ میگزین الرجل میں سر کے درد سے متعلق سائنسی رپورٹ شائع کی گئی جس میں سر درد سے متعلق ہونے والے عام سوالات یعنی سر درد کتنی قسم کا ہے، کیوں ہوتا ہے، اس کا علاج کیا ہے؟ ان تمام سوالات کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

٭ بے چینی
سر درد تناؤ اور بے چینی کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ غلط طریقے سے سونے، تناؤ یا ڈپریشن کی وجہ سے بھی ہو جاتا ہے۔ اکثراوقات یہ پین کلر ادویات سے ٹھیک ہوجاتا ہے۔ زیادہ تر لوگوں کو یہ درد سر کے اگلے اور پچھلے دونوں جانب یا صرف پچھلے حصے میں محسوس ہوتا ہے۔

٭ دانتوں کا درد
اکثر اوقات سر میں درد دانتوں کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ جبڑے میں تکلیف یا دانتوں میں درد کے باعث سر میں درد شروع ہو جاتا ہے۔ مگر یہ دانتوں کی تکلیف ختم ہونے کے ساتھ ہی ختم ہوجاتا ہے۔

٭ ناک بند
سانس کی گھٹن دور کرنے کے لیے حد سے زیادہ ادویات کا استعمال ناک بند ہونے کا باعث بنتا ہے۔ اس سے اٹھنے والا درد سر تک پہنچ جاتا ہے۔

٭ آدھے سر کا درد
یہ سر کے ایک حصے میں ہوتا ہے اور بہت زیادہ تیز ہوتا ہے جسے آدھے سر کا درد بھی کہتے ہیں جو مسلسل تین گھنٹے تک چلتا ہے بعض اوقات ہر روز ہوتا ہے اور کبھی کبھی لمبے وقفے کے بعد بھی ہوتا ہے۔ اس سے دونوں آنکھیں یا ایک آنکھ سرخ ہوجاتی ہے۔

٭ کیفین کا درد
یہ درد مشروبات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ایسے افراد جو تیز ڈرنکس یا کافی زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کو بھی ہوجاتا ہے۔

٭ صبح کا درد
سر میں ٹیومر کی وجہ سے بھی صبح سویرے درد ہوتا ہے ۔

علاج
ان تمام اقسام کے درد میں چھٹکارہ حاصل کرنے کا سب سے بنیادی طریقہ ڈاکٹری معائنہ ہے۔ مگر گھر میں کس طرح آپ سکون حاصل کرسکتی ہیں جانیں چند اہم ٹپس؛
٭ سر درد کی شکایت میں دودھ یا ڈیری پراڈکٹس کا استعمال کم کریں۔
٭ آنکھوں اور چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔
٭ ٹھنڈا پانی پیئں اور کوشش کریں کہ کوئی ٹینشن نہ لیں۔
٭ چیخ چیخ کر باتیں کرنے سے گریز کریں۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Sar Dard Ki Iqsam

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sar Dard Ki Iqsam and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sar Dard Ki Iqsam to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4520 Views   |   10 Aug 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سر درد کی کتنی اقسام ہیں اور یہ کیوں ہوتا ہے؟ اس درد سے نجات میں مددگار طریقہ بھی جانیں

سر درد کی کتنی اقسام ہیں اور یہ کیوں ہوتا ہے؟ اس درد سے نجات میں مددگار طریقہ بھی جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سر درد کی کتنی اقسام ہیں اور یہ کیوں ہوتا ہے؟ اس درد سے نجات میں مددگار طریقہ بھی جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔