اگر آپ بھی کیلے کے چھلکے پھینک دیتے ہیں تو رُکیں۔۔۔کیونکہ

چہرے کی جھائیاں اور جھریاں ہوں، یا پھر انکھوں کے گرد موجود ہلکے ان سب ہی کو آپ بہت آسان اور سستے طریقے سے دور کر سکتے ہیں، وہ بھی صرف کیلوں کے چھلکوں سے۔
اگر جاننا چاہتے ہیں کیسے تو اس تحریر کو آخر تک ضرور پڑھیں کیونکہ آج آپ کو کے فوڈز بتانے جا رہا ہے ایسا سستا اور آسان طریقہ جس سے آپ کر سکیں گے اپنے کئی مسائل کا خاتمہ وہ بھی آسانی سے۔

کیلے کے چھلکوں کے حیرت انگیز فوائد

• کیلے کا چھلکا لیں اسے چہرے پر خوب اچھی طرح رگڑیں، اس سے آپ کی جلد صاف ہوگی، اور کھلے مسام اور گڑھیں دور ہوں گے۔
• کیلے کے چھلکے پر چینی کا پاؤڈر چھڑک کر اس سے چہرے کا آہستہ آہستہ اسکرب کریں، گہرائی سے جلد صاف ہوگی، مساموں سے گندگی دور ہوگی، رنگت نکھرے گی اور دھبے دور ہوں گے۔
• ایک کیلے کا چھوٹا سا ٹکڑا کاٹیں، اس کو انڈے کی زردی میں ڈپ کریں، اب اس کو آنکھوں پر رکھ لیں، اس سے آنکھوں کے گرد موجود سیاہ ہلکے باآسانی دور ہوں گے۔
• کیلے کے چھلکے کا ایک ٹکڑا لیں، اسے دانتوں پر روزانہ 3 منٹ تک ملیں دانت چمک جائیں گے۔
• اگر آپ کے چمڑے کے جوتوں پر نشانات پڑ گئے ہیں تو اس پر کیلے کا چھلکا رگڑیں نشانات اور دھبے دور ہو جائیں گے۔
• جسم کے کسی حصے پر چوٹ لگنے کے بعد کھرنٹ جم گئی ہے، تو اسے بنا درد کے دور کرنے کے لئے اس پر کیلے کا چھلکا رگڑیں، اور آدھے گھنٹے کے لئے اس سے لپیٹ کر رکھیں، چوٹ پر جمنے والی کھرنٹ نکل آئے گی۔
• پاؤں یا ہاتھ میں درد ہے، تو اس پر کیلے کا چھلکا لگا کر کچھ دیر چھوڑ دیں درد دور ہو جائے گا۔
• اگر آپ اپنی جلد کو نرم و ملائم اور چمکدار بنانا چاہتے ہیں تو کیلے کے چھلکے پھینکنے کے بجائے اس سے جلد کا مساج کریں۔
• اگر آپ گوشت گرل کرنا چاہتے ہیں مگر چاہتے ہیں کہ یہ جلدی گل جائے تو گوشت پر کیلے کے چھلکے لپیٹ کر اسے گرل کریں جلدی گوشت گل جائے گا اور بہت جوسی بھی بنے گا۔
• چہرے سے دانے اور دھبے دور کرنا چاہتے ہیں تو کیلے کے چھلکوں سے چہرے کا آہستہ آہستہ مساج کریں، دانے دور ہو جائیں گے۔

Kele K Chilkon Ke Fayde

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Kele K Chilkon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kele K Chilkon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Mustafa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5209 Views   |   27 Oct 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Mustafa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Mustafa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 December 2024)

اگر آپ بھی کیلے کے چھلکے پھینک دیتے ہیں تو رُکیں۔۔۔کیونکہ

اگر آپ بھی کیلے کے چھلکے پھینک دیتے ہیں تو رُکیں۔۔۔کیونکہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ بھی کیلے کے چھلکے پھینک دیتے ہیں تو رُکیں۔۔۔کیونکہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔