آخر لوگ کس بات پر خوش ہونگے ۔۔ انوشے عباسی نے پہلے موٹاپے پھر دبلے پن پر لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کئے جانے پر کیا بولا؟

انوشے عباسی ایک بہت ہی باصلاحیت گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے اپنے خاندان میں اداکار، ہدایت کار اور مصنف موجود ہیں اور انہوں نے خود ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر شروعات کی تھی اور اب ان کا شمار انڈسٹری کی ورسٹائل اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

انوشے اپنی زندگی میں نمایاں جسمانی تبدیلی سے گزری ہیں اور کافی وزن کم کر چکی ہے، جس کا ذکر انہوں نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں کیا۔

انوشے نے باڈی شیمنگ اور اس سے بچنے کے لیئے اپنی جدوجہد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ، "بچپن میں اور بعد میں جب میں نے اداکاری شروع کی تھی تب مجھے زیادہ وزن کی وجہ سے تنگ کیا جاتا اور موٹی موٹی کہہ کر چڑایا جاتا تھا۔ پھر جب میں نے اپنا وزن کم کیا تو لوگ مجھے زیادہ وزن کم کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مسلسل ٹرول کرتے رہے۔"

انوشے نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، "مجھے سمجھ نہیں آتا آخر لوگوں کو کیا چیز خوش کرے گی، اسلیئے اب میں وہی کرتی ہوں جو مجھے پسند ہے۔"

اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ پیش آنے والے ایک عجیب لمحے کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ، "ان کے ساتھ کئی بار ایسا ہوا ہے کہ مداح آتے اور پرجوش انداز میں ان کے ساتھ تصویریں کھینچتے۔ تصویر کلک کرنے کے بعد ایک مداح نے ان سے کہا کہ ہم آپ کے فین ہیں، انوشے نے محسوس کیا کہ وہ انہیں اشنا شاہ سمجھ رہے ہیں۔ لیکن انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے اسے عجیب نہیں بنایا اور کچھ کہنے کے بجائے ان کا شکریہ ادا کیا۔"

Anoushay Abbasi Talks About Body Shaming

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Anoushay Abbasi Talks About Body Shaming and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anoushay Abbasi Talks About Body Shaming to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   917 Views   |   14 Feb 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آخر لوگ کس بات پر خوش ہونگے ۔۔ انوشے عباسی نے پہلے موٹاپے پھر دبلے پن پر لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کئے جانے پر کیا بولا؟

آخر لوگ کس بات پر خوش ہونگے ۔۔ انوشے عباسی نے پہلے موٹاپے پھر دبلے پن پر لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کئے جانے پر کیا بولا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آخر لوگ کس بات پر خوش ہونگے ۔۔ انوشے عباسی نے پہلے موٹاپے پھر دبلے پن پر لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کئے جانے پر کیا بولا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔