ڈبل روٹی خرید کر لانے کے بعد کہاں رکھی جائے کہ یہ باسی بھی نہ ہو اور پھپوندی بھی نہ لگے؟ جانیں ہر وقت تازہ ڈبل روٹی حاصل کرنے کا آسان طریقہ

ہم میں سے کئی لوگ ڈبل روٹی بہت شوق سے کھاتے ہیں اور اس کو تازہ تازہ کھانا پسند کرتے ہیں، ہم ڈبل روٹی کھاتے ہیں اور اسے یوں ہی کچن کے کاؤنٹر پر چھوڑ دیتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ڈبل روٹی رکھنے کا یہ طریقہ صحیح ہے بھی یا نہیں؟
اگر نہیں جانتے تو چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں ڈبل روٹی کو تازہ رکھنے کا طریقہ جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

ڈبل روٹی کہاں رکھی جائے؟

• عام طور پر ہم ڈبل روٹی لاتے ہیں اور اس کو سیدھا کچن کے کاؤنٹر پر رکھ دیتے ہیں یہ عمومی طور پر کاغذ کی تھیلی اور پلاسٹک کی تھیلی میں موجود ہوتی ہے۔
• ہم اس ڈبل روٹی کو کھول کر کھاتے ہیں جو بچ جاتی ہے وہ واپس کاؤنٹر پر ہی چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ باسی بھی ہو جاتی ہے۔
• لیکن ڈبل روٹی کو تازہ رکھنے کا اصل طریقہ یہ ہے کہ آپ اسے لاتے ہی فریزر میں رکھ دیں، جی ہاں فریزر میں یہ باسی نہیں ہو گی اور جب جب آپ اسے نکال کر کھائیں گے یہ آپ کو تازہ ہی ملے گی۔
• ہاں مگر اس کو ڈی فروز ہونے دیجیئے گا، جیسے ہی یہ واپس نارمل درجہ حرارت پر آ جائے تو اسے نوش فرمائیں ایک دم تازی ڈبل روٹی حاضر ہے۔
• کچن کے کاؤنٹر پر ڈبل روٹی نہ رکھنے کی سب سے بڑی وجہ اس میں پھپوندی لگنا اور اس کا باسی ہونا ہے، اس لئے فریزر اس کا بیسٹ آپشن ہے۔

By Momin  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4272 Views   |   16 Nov 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ڈبل روٹی خرید کر لانے کے بعد کہاں رکھی جائے کہ یہ باسی بھی نہ ہو اور پھپوندی بھی نہ لگے؟ جانیں ہر وقت تازہ ڈبل روٹی حاصل کرنے کا آسان طریقہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ڈبل روٹی خرید کر لانے کے بعد کہاں رکھی جائے کہ یہ باسی بھی نہ ہو اور پھپوندی بھی نہ لگے؟ جانیں ہر وقت تازہ ڈبل روٹی حاصل کرنے کا آسان طریقہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.