جب تک معلوم ہوا، بہت دیر ہوچکی تھی۔۔ کینسر کی وہ عام علامات کون سی ہیں جن کا وقت پر پتہ چلنا آپ کی جان بچا سکتا ہے؟

پہلے کے وقتوں میں کینسر جیسی بیماری بہت کم ہی سننے کو ملتی تھی، لیکن جیسے جیسے زمانہ آگے بڑھتا گیا دنیا بھر میں کینسر تیزی سے پھیلنے والا مرض بن گیا اور آج یہ موذی بیماری ہر سال لاکھوں لوگوں کی اموات کا باعث بنتی ہے۔ کینسر میں اکثر لوگوں کو اس کا علم بہت دیر سے ہوتا ہے جس سے یہ جان لیوہ ثابت ہوجاتی ہے، اور اس کی اہم وجہ بیماری کی علامات کو نظر انداز کردینا ہے۔

اسلیئے آج ہم آپ کو کینسر کی چند ابتدائی علامات کے بارے میں آگاہ کریں گے تا کہ آپ بر وقت ڈاکٹر سے رجوع کر کے اس بیماری کی شدت سے بچ سکیں۔

پیٹ پھولنا:

ایسی خواتین جن کو پیٹ پھولنے کی شکایت ہو اور جلد افاقہ نہ ہو تو انہیں چاہیئے کہ وہ ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ یہ اوویرین کینسر کی ایک علامت ہوسکتی ہے۔

کھانسی کا ٹھیک نہ ہونا:

کھانسی ویسے تو بہت عام ہے لیکن جب وہ علاج کے باوجود ٹھیک نہ ہو رہی ہو تو یہ کینسر کی علامت ہو سکتی ہے، خاص طور پر اگر آپ تمباکو نوشی کے عادی ہوں۔ اسکے علاوہ اگر کھانستے ہوئے خون نکلنے لگے تو یہ بھی کینسر کی علامت ہو سکتی ہے۔

چھاتی میں رونما تبدیلیاں:

خواتین میں بریسٹ کینسر، اس بیماری کی سب سے عام قسم ہے اور اسی وجہ سے چھاتی میں آنے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

منہ میں پیدا ہونے والے مسائل:

سانس کی بو سے لے کر چھالے تک، منہ کے زیادہ تر مسائل سنجیدہ نہیں ہوتے، تاہم اگر منہ کے اندر ایسے سفید یا سرخ نشان ابھرنے لگیں جو کچھ ہفتوں تک ٹھیک نہ ہوں تو ڈاکٹر کو لازمی دکھائیں، کیونکہ یہ منہ کے کینسر کی نشانی ہوسکتی ہے۔ اس کی دیگر علامات میں گال میں گلٹی، جبڑوں کو حرکت دینے میں مشکل محسوس ہونا اور منہ میں تکلیف وغیرہ شامل ہے۔

کھانا نگلنے میں مشکل:

کئی بار سینے میں تیزابیت یا نزلہ زکام کے باعث بھی چیزیں نگلنا مشکل ہو جاتا ہے مگر وقت کے ساتھ حالت بہتر نہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے، کیونکہ چیزیں نگلنے میں مشکلات کو گلے کے کینسر یا غذائی نالی کے کینسر کی ایک نشانی تصور کیا جاتا ہے۔

پیشاب کے مسائل:

عمر بڑھنے کے ساتھ بیشتر مردوں کو پیشاب سے جڑے مسائل کا سامنا ہوتا ہے، جیسے بہت زیادہ پیشاب آنے لگتا ہے یا مثانہ کمزور ہو جاتا ہے، کئی بار یہ مثانے کے کینسر کے نتیجے میں ہوتا ہے۔

پاخانے میں خون آنا:

اگر ٹوائلٹ جانے کے بعد خون نظر آئے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہتر ہوتا ہے، کیونکہ فضلے میں خون آنا قولون کینسر کی علامت بھی ہو سکتا ہے جبکہ پیشاب میں خون نظر آئے تو یہ گردے یا مثانے کی کینسر کی نشانی ہو سکتی ہے۔

وزن میں کمی:

اگر بغیر کسی وجہ سے جسمانی وزن میں تیزی سے کمی آنے لگے تو یہ بھی خطرے کی گھنٹی ہوتا ہے۔ یہ لبلبے، معدے، غذائی نالی، پھیپھڑوں یا دیگر اقسام کے کینسر کی پہلی علامت بھی ہو سکتی ہے۔

سینے میں جلن یا بد ہضمی:

سینے میں جلن کافی عام ہے اور غذا یا تناؤ کا نتیجہ ہوتی ہے۔ تاہم اگر سینے میں جلن کی شکایت ہر وقت ہوتی ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرکے وجہ تلاش کرنی چاہیے کیونکہ یہ معدے کے کینسر کی ایک علامت بھی ہو سکتی ہے۔

Can Cer Ki Am Alamat

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Can Cer Ki Am Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Can Cer Ki Am Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   2504 Views   |   16 May 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 October 2024)

جب تک معلوم ہوا، بہت دیر ہوچکی تھی۔۔ کینسر کی وہ عام علامات کون سی ہیں جن کا وقت پر پتہ چلنا آپ کی جان بچا سکتا ہے؟

جب تک معلوم ہوا، بہت دیر ہوچکی تھی۔۔ کینسر کی وہ عام علامات کون سی ہیں جن کا وقت پر پتہ چلنا آپ کی جان بچا سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جب تک معلوم ہوا، بہت دیر ہوچکی تھی۔۔ کینسر کی وہ عام علامات کون سی ہیں جن کا وقت پر پتہ چلنا آپ کی جان بچا سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔