سیب کا سرکہ شوگر کے مریضوں کے لئے کس طرح مفید ہے؟ جانیئے اس کے فوائد اور طریقہ استعمال

کچھ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیب کا سرکہ ذیابطیس کو کم کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہے، سیب کا سرکہ جسم میں کاربوہائیڈریٹ اور میٹابولزم کو فروغ دیتا ہے، جس سے ذیابطیس کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

• سیب کا سرکہ اور ذیابطیس

تحقیقات کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سیب کا سرکہ آپ کے خون سے منفی کولیسٹرول کو گھٹا کر مثبت کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کرتا ہے ایک اور تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سیب کا سرکہ ٹائپ 2 ذیابطیس کی صورت میں بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح کو کنٹرول کر سکتا ہے۔

شوگر کنٹرول کرنے کے لئے سیب کا سرکہ کس طرح استعمال کیا جائے؟

• سیب کا سرکہ اور پانی

ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ملائیں اور یہ پانی پی لیں، اس کا استعمال روزانہ دن میں صرف ایک مرتبہ کریں۔

• سیب کا سرکہ اور شہد

سیب کا سرکہ آنتوں پر منفی اثرات بھی پیدا کر سکتا ہے اس لئے اسے پانی میں حل کر کے پینا بہت ضروری ہے کبھی بھی اس کا براہِ راست استعمال نہ کریں ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ اور ایک چمچ شہد ملا کر بھی پیا جا سکتا ہے، اس سے بھی شوگر کنٹرول کی جا سکتی ہے۔

• سیب کے سرکے کے دیگر فوائد

سیب کا سرکہ اگر پانی میں ملا کر روزانہ نہار منہ پیا جائے تو یہ تیزی سے وزن بھی کم سکتا ہے، اس سے یورک ایسڈ کا خاتمہ بھی ممکن ہے، سیب کا سرکہ خون سے فاسد مادوں کو ختم کرنے کے لئے بھی بہترین ہے، یہ گلے کے درد اور سوزش کو دور کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

Sugar Ke Mareezon Ke Liye Saib Sirka Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sugar Ke Mareezon Ke Liye Saib Sirka Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sugar Ke Mareezon Ke Liye Saib Sirka Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3696 Views   |   10 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

سیب کا سرکہ شوگر کے مریضوں کے لئے کس طرح مفید ہے؟ جانیئے اس کے فوائد اور طریقہ استعمال

سیب کا سرکہ شوگر کے مریضوں کے لئے کس طرح مفید ہے؟ جانیئے اس کے فوائد اور طریقہ استعمال ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سیب کا سرکہ شوگر کے مریضوں کے لئے کس طرح مفید ہے؟ جانیئے اس کے فوائد اور طریقہ استعمال سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔