کلیجی میں موجود وہ چیز جو نہیں پکانی چاہیئے ۔۔ جانیں کلیجی صاف کرنے کا درست طریقہ، جو بہت لوگ نہیں جانتے

بقر عید پر صبح کی نماز، قربانی اور شیر خورمے کے بعد جو چیز سب سے پہلے گھر میں بنتی ہے وہ ہے کلیجی۔ عام طور جن لوگوں کے گھر قربانی ہوتی ہے وہاں یہ لازمی بنتی ہے۔
پر کیا آپ کلیجی صاف کرنے کا صحیح طریقہ جانتے ہیں۔ جس سے وہ جلدی گَل بھی جائے، سخت بھی نہ ہو اور اس میں سے ہیک (بُو) بھی نہ آئے؟ اگر نہیں تو آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
کلیجی میں موجود ایک چیز ایسی ہوتی ہے جو نہیں پکانی چاہیئے لیکن معلومات نہ ہونے کے باعث لوگ پکالیتے، وہ کیا ہے؟

کلیجی صاف کرنے کا طریقہ:

کلیجی کے اوپر جو جھلی لگی ہوتی ہے اسے ہٹانا ضروری ہوتا ہے، یہ وہ چیز ہے جسے نہیں پکانا چاہیئے۔ چھری سے ہلکا سا چیرا لگا کر ہاتھ کے انگوٹھے کی مدد سے آہستہ آہستہ یہ جھلی کو اتاریں، پھر اس کو کاٹیں اپنے حساب سے۔

کلیجی کی بدبو دور کرنے کیلیئے:

ایک بڑا ثابت لہسن لے کے اسے بنا چھلکا اتارے کچل لیں، اب اسے اچھی طرح کلیجی پر لگا کر آدھے گھنٹے کے لیئے رکھ دیں۔ پھر اسے پانی سے دھو کر چھلنی سے چھان لیں تاکہ سارا پانی نکل جائے، اس کے بعد جب آپ پکائیں گے تو کلیجی میں بدبو نہیں آئے گی۔
کلیجی پکانے پہلے تیل میں چار دانے میتھی دانے کے ڈالنے سے بھی اسکی بدبو دور ہوجاتی ہے۔
کلیجی کو بنا دھوئے اس میں لیموں نچوڑ کے ڈال دیں بیج سمیت اور پندرہ منٹ کے لیئے چھوڑ دیں پھر پانی سے دھو کر پکائیں ایسا کرنے سے بدبو ختم ہوجائے گی۔

Kaleji Ki Boo Door Karne Ka Tarika

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Kaleji Ki Boo Door Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kaleji Ki Boo Door Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3342 Views   |   26 Jun 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

کلیجی میں موجود وہ چیز جو نہیں پکانی چاہیئے ۔۔ جانیں کلیجی صاف کرنے کا درست طریقہ، جو بہت لوگ نہیں جانتے

کلیجی میں موجود وہ چیز جو نہیں پکانی چاہیئے ۔۔ جانیں کلیجی صاف کرنے کا درست طریقہ، جو بہت لوگ نہیں جانتے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کلیجی میں موجود وہ چیز جو نہیں پکانی چاہیئے ۔۔ جانیں کلیجی صاف کرنے کا درست طریقہ، جو بہت لوگ نہیں جانتے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔