ڈپریشن اور نیند کی گولیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو ایک بار یہ ضرور آزمائیں۔۔ عام سے کدو کے بیج میں چھپے ہیں 5 بڑی بیماریوں کے حل

جب بات صحت کی آتی ہے تو ہم یا تو ڈاکٹر کے بارے میں سوچتے ہیں یا پھر مہنگی دوائیاں کھا کر سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھ رہے ہیں۔ اگرچہ بیماری میں علاج کروانا لازمی ہوتا ہے لیکن اگر روزمرہ کی زندگی میں کچھ قدرتی چیزوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیا جائے تو یہ عادت بھی ہمیں بہت سی بیماریوں سے بچا لیتی ہے۔ ایسی ہی ایک چیز کدو کے بیج بھی ہیں۔ سستے اور معمولی کدو کے بیچ میں صحت کا خزانہ چھپا ہے۔ آج ہم آپ کو کدو کے بیج کی غذائی اہمیت اور اس کے فائدوں کے بارے میں بتائیں گے۔

کدو کے بیج کی غذائی اہمیت

کدو کے بیج میں گڈ فیٹ موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ گڈ کاربوہائیڈریٹس، سوڈیم، پوٹاشیم، ڈائیٹری فائبر، میگنیشیم، آئرن، وٹامن سی، اے، میگنیشیم، وٹامن بی ٦ اور کوبالامن پایا جاتا ہے۔

ذہنی تناؤ اور نیند کی کمی

جن لوگوں کو انزائٹی یا ڈپریشن کی شکایت ہوتی ہے انھیں کدو کے بیج سے بہت فائدہ حاصل ہوسکتا ہے کیوں کہ کدو کے بیج میں قدرتی طور پر میگنیشیم، ٹرپٹوپھین، زنک، ککاپر اور سیلینیم کی بہتات ہوتی ہے جو نیند کی کمی کو دور کرتا ہیں اور پرسکون نیند لانے میں مدد کرنے کے ساتھ اعصاب کو بھی سکون بخشتے ہیں جس سے تناؤ کم ہونے لگتا ہے۔

وزن میں کمی

کدو کے بیج میں گڈ فیٹ اور گڈ کاربز موجود ہوتے ہیں اسی وجہ سے انھیں کھا کر بھوک میں کمی واقع ہوتی ہے اور وزن کم ہونے لگتا ہے۔ چونکہ اس کے اندر گڈ فیٹ یعنی حل ہوجانے والی چکنائی موجود ہوتی ہے اس لئے یہ جسم میں جمتی نہیں ہے۔

کینسر سے بچاؤ

ویب ایم ڈی کے مطابق جدید تحقیق نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ کدو کے بیج میں موجود فیٹی ایسڈز، پروٹین، وٹامنز اور معدنیات کینسر سے بچاؤ میں مددگار ہوتے ہیں۔

ذیابیطس کنٹرول

میگنیشیم ایسا جز ہے جو ہر کھانے میں نہیں پایا جاتا مگر کدو کے بیج میں یہ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اس کو خوراک کا حصہ بنانے سے ذیابیطس کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے اور جن افراد کو پہلے سے شوگر ہو انھیں بھی اسے کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

بلڈ پریشر اور دل کے امراض

کدو کے بیج میں بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے جس سے خود بخود دل کے دورے کا خطرہ کم ہونے لگتا ہے۔ نٹرک اوکسائیڈ کی موجودگی دوران خون کو بہتر بناتی ہے۔

Kaddu Ke Beejon Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kaddu Ke Beejon Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kaddu Ke Beejon Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2931 Views   |   27 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ڈپریشن اور نیند کی گولیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو ایک بار یہ ضرور آزمائیں۔۔ عام سے کدو کے بیج میں چھپے ہیں 5 بڑی بیماریوں کے حل

ڈپریشن اور نیند کی گولیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو ایک بار یہ ضرور آزمائیں۔۔ عام سے کدو کے بیج میں چھپے ہیں 5 بڑی بیماریوں کے حل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈپریشن اور نیند کی گولیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو ایک بار یہ ضرور آزمائیں۔۔ عام سے کدو کے بیج میں چھپے ہیں 5 بڑی بیماریوں کے حل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔