داغ دھبے ہوں یا رنگ خراب، جاپانی پھل اگر خراب ہو جائے تو اسے پھینکیں نہیں بلکہ چہرے پر بتائے گئے طریقے سے لگائیں اور پائیں نکھار

املوک اس وقت ہر جگہ آسانی اور سستے داموں میں مل رہا ہے۔ ہم نے آپ کو کئی مرتبہ کے فوڈز میں املوک کھانے کے فائدے بتائے ہیں اور اس کو کس طرح استعمال کرنا ہے ہم نے آپ کو یہ تمام چیزیں بتائی ہیں لیکن آج ہم لائے ہیں آپ کی بچت اور خوبصورتی کا وہ نسخہ جو گھر بیٹھے خود کو خوبصورت بنانے والی خواتین کے بھی کام آئے گا اور ورکنگ وومن بھی اس کو پسند کریں گیں کیونکہ سستے پیسوں میں اگر جلد کے مسئلے حل ہو جائیں تو اس سے بڑھ کر اور کیا ہوسکتا ہے؟

چلیں تو بتاتے ہیں آپ کو گلے سڑے املوک کو پھینکیں نہیں بلکہ چہرے پر لگالیں اور جاپانی خواتین جیسی خوبصورتی حاصل کرلیں۔ یہ سن کر آپ کو عجیب لگ رہا ہوگا کہ خراب املوک ہی کیوں استعمال کریں؟ تازہ یا فریش املوک کا استعمال کیوں نہ کریں؟ تو ہم آپ کو ایک خاص بتا دیں کہ املوک جو تازہ اور بناء کسی نشان کا ہے وہ کھانے میں مفید ہے اور گلا سڑا املوک تو جاپان میں بھی بیوٹی پراڈکٹس بنانے کے کام آتا ہے۔

استعمال کیسے کریں؟

اجزاء:

٭ املوک،
٭ دہی،
٭ گلاب کا عرق،
٭ وٹامن ای کیپسول یا آئل۔

طریقہ:

٭ املوک کو دھو لیں تاکہ گندگی نہ رہے۔
٭ پھر ان کے اوپر کا پھول ہٹا کر بلینڈر میں سارا املوک ڈال دیں۔
٭ اس کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
٭ اس میں پانی شامل نہ کریں کیونکہ یہ بلینڈ ہونے کے بعد ایک گاڑھا مادہ بن جاتا ہے۔
٭ اب اس املوک کے پیسٹ میں دہی، گلاب کا عرق، وٹامن ای آئل یا کیپسول ڈال کر مکس کریں اور چہرے پر لگا لیں۔

فائدہ:

سڑے ہوئے املوک میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات زیادہ پائی جاتی ہیں۔ املوک خود تو سڑا ہوا ہوتا ہے لیکن جب اس کو دہی کے ساتھ مکس کیا جاتا ہے تو یہ آپ کی جلد کی خوبصورتی کے لیے بلیچ جیسے ایکسلیٹر جیسا کام کرتا ہے۔

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   577 Views   |   26 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about داغ دھبے ہوں یا رنگ خراب، جاپانی پھل اگر خراب ہو جائے تو اسے پھینکیں نہیں بلکہ چہرے پر بتائے گئے طریقے سے لگائیں اور پائیں نکھار and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (داغ دھبے ہوں یا رنگ خراب، جاپانی پھل اگر خراب ہو جائے تو اسے پھینکیں نہیں بلکہ چہرے پر بتائے گئے طریقے سے لگائیں اور پائیں نکھار) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.